نصدق دبئی اور اے آئی ایکس کا آپریشنل تعلقات کے قیام پر اتفاق


دبئی، 9جولائی، 2019 (وام) ۔۔ دبئی نصدق اور آستانہ انٹرنیشنل ایکسچینج، اے آئی ایکس ، نے قازقستان میں دونوں مارکیٹوں کے مرکزی سیکیورٹیز ذخائر، سی ایس ڈیز کے درمیان قریبی آپریشنل تعلقات قائم کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں.

 

نصدق دبئی کے چیف ایگزیکٹو حامد علی نے کہا، "قازقستان کی متحرک کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے بیرون ملک تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔۔ نصدق دبئی انہیں بین الاقوامی اور علاقائی سرمایہ کاروں کے ایک بڑے پول تک رسائی فراہم کرسکتی ہے۔ اے آئی ایکس کے ساتھ ہمارا معاہدہ سرحد پار اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا.

 

اے آئی ایکس کے چیف ایگزیکٹو ٹم بینیٹ نے کہا کہ ، " دبئی نصدق کے ساتھ ہمارا معاہدہ قازقستان اور اس کی کمپنیوں کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔گزشتہ سال نومبر سے اے آئی ایکس بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے تعلقات کے قیام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔اور نصدق دبئی کے ساتھ ہمارا یہ معاہدہ ہماری کوششوں میں ایک سنگ میل ہے۔ "

تعاون کے اس معاہدے پر نورسلطان میں حامدعلی اور ٹم بینیٹ نے دستخط کئے۔ معاہدہ کے تحت تعلق کا قیام ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302773002

WAM/Urdu