سٹراٹا نے بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر اسمبلی کے لئے سٹراٹا پلس توسیعی منصوبہ شروع کردیا


العین، 9جولائی، 2019 (وام) ۔۔ مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی کی ملکیتی،طیارہ ساز کمپنی، سٹراٹا مینوفیکچرنگ، بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر کے عمودی پروں کو اسمبل کرنے کے لئے اپنی موجودہ تنصیبات کو توسیع دے گی.

 

العین کے نبراس ایروسپیس پارک میں سٹراٹا کی موجودہ سہولت میں تبدیلی فارن برو ائر شو دوہزار سولہ میں دو طیارہ ساز کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد کی جارہی ہے.

 

معاہدے کے تحت سٹراٹا اپنی العین کی فسیلٹی میں ڈریم لائنر فیملی کے طیاروں کے عمودی پروں کو اسمبل کرنے کے لئے بوئنگ کی سالٹ لیک سٹی سیون ایٹ سیون کی عمودی پروں کی تیاری کی صلاحیت کو بروئے کار لائے گی.

 

سٹراٹا کے چیف ایگزیکٹو افسر اسمعیل علی عبداللہ نے کہا کہ" ملکی سطح پر پروان چڑھنے والی مینوفیکچرنگ کمپنی اور عالمی ایروسپیس صنعت میں ایک فعال کھلاڑی کی حیثیت سے سٹراٹا مسابقتی پیشکشوں کے ساتھ اپنے عالمی شراکت داروں کو اعلی معیار کے کمپونینٹس کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ سٹراٹا پلس کمپنی کی آئندہ کی ترقی کے لئے ایک سنگ میل حیثیت کا حامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ" سیون ایٹ سیون منصوبے میں بوئنگ کے ساتھ ہمارا تعلق سٹراٹا کی بوئنگ کے کمرشل طیاروں کے پروگرامز کے لئے بحثیت ایرو سٹرکچر کمپونینٹس سپلائر پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا۔"

اسمبل کرنے کا کام دوہزار بیس میں شروع ہوگا۔ اسمبلڈ کئے گئے پارٹس جنوبی کیرولینا میں نارتھ چارلیسٹن بھیجے جائیںگے جہاں انہیں سیون ایٹ سیون فیوزلیگز میں لگایا جائے گا.

 

بوئنگ مشرق وسطی،شمالی افریقہ اور ترکی کے صدر برنارڈ ڈن نے کہاکہ"تنصیبات میں توسیع عرب امارات اور سٹراٹا کی جانب سے طیارہ سازی کی صلاحیتوں میں پیش رفت اور طویل المدت اقتصادی ویژن کے لئے اہم سرمایہ کاری ہے۔"

انہوں نے مزید کہاکہ طیاروں کے پرزوں کی عالمی سطح پر فراہمی کو وسعت دینے اور بوئنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بوئنگ اور سٹراٹا نے آٹھ سالوں تک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔"

سٹراٹا کی تیاریوں کے پیش نظر،کمپنی اپنے انجنیئرز کو بوئنگ سے تربیت دلوانے کے لئے امریکہ بھیج رہی ہے.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302773046

WAM/Urdu