متحدہ عرب امارات فتویٰ کونسل کے رکن امریکی انسانی حقوق کمیشن کیلئے نامزد


ابوظبی، 9 جولائی، 2019 (وام) ۔۔ امریکی نژاد اسلامی سکالر اور متحدہ عرب امارات فتویٰ کونسل کے رکن شیخ حمزه یوسف ہانسن کو امریکی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق پر مشورہ فراہم کرنے والے "انسانی حقوق کمیشن" کیلئے نامزد کیا گیا ہے.

امریکی وزیرخارجہ مائیکل پومپیو نے یہ کمیشن قائم کیا ہے جس میں انسانی حقوق کے ماہرین، فلاسفر اور کارکن، ری پبلکنز، ڈیموکریٹٹس اور مختلف پس منظر اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں.

مسلمان معاشروں میں فروغ امن کے فورم کے صدر اور متحدہ عرب امارات فتویٰ کونسل کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن بایان نے شیخ ہانسن کے انتخاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کونسل کے ارکان کی قابلیت کا اعتراف ہے.

انہوں نے کہا کہ کونسل کے ارکان عالمی سفیروں کی حیثیت سے خدمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا روشن تشخص پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات صدر عزت مآب شیخ خلیفه بن زاید آل نھیان کی ہدایات کے مطابق انسانی حقوق، رواداری اور بین الثقافتی ڈائیلاگ کو فروغ دینے اور عطیات دینے والا مثالی ملک بن گیاہے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302773134

WAM/Urdu