عجمان ریذیڈنسی نے پہلا گولڈ کارڈ ویزہ نیسٹو گروپ کے ڈائریکٹر کوجاری کردیا


عجمان، 10جولائی، 2019 (وام) ۔۔امارات عجمان نے پہلا گولڈن کارڈ ویزہ نیسٹو گروپ کے ڈائریکٹر صدیق بلولاتیل کو دیا ہے۔سرمایہ کاروں کے لئے وضع کردہ مستقل رہائش کے اس نظام کے تحت عجمان میں رہائش وامور غیر ملکی افراد کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مسٹربلولاتیل کوپہلا گولڈن کارڈ جاری کیا.

گولڈن کارڈ سسٹم پر کابینہ کے دوہزار اٹھارہ کے فیصلہ نمبر چھپن کے تحت عملدرآمد کیاجارہاہے جس کے ذریعے مخصوص شرائط پر پورا اترنے والے سرمایہ کاروں،کاروباری افراد اور ٹیلنٹڈ افراد اوران کے خاندانوں کو سہولیات پر مشتمل پیکیج کی پیشکش کی گئی ہے.

عجمان میں رہائش وامور غیر ملکی افراد کے جنرل ڈائریکٹوریٹ،جی ڈی آر ایف اے، کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈئر محمد عبداللہ علوان نے نیسٹو گروپ کے ڈائریکٹر کو مستقل ویزہ پیش کیا.

بریگیڈئر علوان نے کہا کہ مستقل رہائش کاسسٹم’ گولڈن کارڈ‘ سرمایہ اور سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہوئے ملک کی سرکردہ پوزیشن کو برقرار رکھنے میں معاون ہوگا ۔گولڈن کارڈ کے حامل افراد اور ان کی خاندان(بیوی اور بچوں) کو بغیر کسی سپانسر کے رہائشی ویزہ سمیت مختلف سہولیات اور استحقاق حاصل ہوں گی.

گولڈن کارڈ کے حامل تین ورکرز کو بھی سپانسر کرسکیں گے اور اپنے ایک سینئر ملازم کے لئے رہائشی ویزہ بھی حاصل کرسکیں گے.

ترجمہ۔ تنویر ملک.

http://wam.ae/en/details/1395302773196

WAM/Urdu