صواب سینٹر نے داعش مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی


ابوظہبی، 10جولائی، 2019 (وام) ۔۔ صواب سینٹر نے اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز سے ایک نئی مہم شروع کی ہے.

ہیش ٹیگ # داعش ایک فریب، کے نام سے یہ مہم عربی،انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں دس جولائی سے بارہ جولائی تک صواب کے ٹوئٹر،فیس بک،انسٹاگرام اور یوٹیوب پلیٹ فارمز سے چلائی جائے گی.

# داعش ایک فریب، انتہاپسندی کے خلاف اور پرتشدد اورتقسیم کے نظریات کے مقابلے میں مثبت متبادلات پیش کرنے کی جانب صواب سینٹر کی اکتالیسویں سماجی میڈیا کی مہم ہے.

صواب کی دیگر مہمات میں دہشت گردی سے خاندانوں،معاشروں اور قدیم تہذیبوں کی تباہی سمیت نوجوانوں کی اپنے معاشروں کی بہتری کے حوالے سے متاثر کن کہانیوں اور خواتین کی انتہاپسندی کے خلاف ان کی مزاحمتی کوششوں پر توجہ مرکوز رکھی گئی.

صواب سینٹر انتہاپسند نظریات کا آن لائن خاتمہ کرنے اور مثبت متبادلات کو فروغ دینے کے لئے عرب امارات اور امریکہ کا مشترکہ ڈیجیٹل کمیونیکشن مرکز ہے۔مہم داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے مواصلات ورکنگ گروپ کے سہ ماہی اجلاس کے ساتھ ساتھ چلے گی.

# داعش ایک فریب کا مقصد انتہاپسندوں کے جھوٹ کو سامنے لانا ہے جو اپنے پیروکاروں کو کو بھرتی کرنے اور سچائی کے جھوٹے احساس کو فروغ دینے کے لئے سچ کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں.

صواب، انتہا پسند گروپ داعش کی دوہزار پندرہ سے ابتک کی ناکامیوں، انتہا پسندی کے خلاف عام آدمی کے کردار کے علاوہ ان دہشت گردوں کی جانب سے مساجد اور گرجاگھروں سمیت دیگر عبادت گاہوں کو ہدف بنانے کی ظالمانہ کارروائیوں کو اجاگر کرے گا.

مہم میں دہشت گردی کی جڑوں اور انتہا پسند نظریات کے غلبے والے ماحول میں رہنے والوں کی زندگیوں پر اس کے تباہ کن اثرات کو بھی بیان کیا جائے گا.

جولائی دوہزار پندرہ میں اپنے آغاز سے ابتک صواب سینٹر نے آن لائن انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتوں،کمیونیٹیز اور انفرادی آوازوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔اس عرصہ کے دوران سینٹر نے دہشت گرد گروپوں کی ظالمانہ اور مجرمانہ ذہنیت کو آشکار کرنے کی کوششوں کی مدد کرتے ہوئے انتہاپسند نظریات کے مخالف دنیا بھر کے کروڑوں افراد کوآواز بلند کرنے کی ہمت دی ہے.

ترجمہ۔تنویر ملک.

http://wam.ae/en/details/1395302773241

WAM/Urdu