ابوظہبی میں 2020 کے ورلڈ عریبیئن ہارس ریسنگ فورم کے انعقاد کا اعلان


بخارسٹ ، 10 جولائی ، 2019 (وام) ۔۔ ورلڈ عریبیئن ہارس ریسنگ 2020 کے فورم کو ابوظہبی میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے – اس بات کا اعلان رواں ہفتے دسویں ورلڈ عریبیئن ہارس ریسنگ فورم کی ایوارڈ تقریب میں کیا گیا جو کہ رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں منعقد ہوئی – رومانیہ میں عرب امارات کے سفارتخانہ کی ناظم الامور ماھرۃ الشایع نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس میلے کے انعقاد میں نائب وزیراعظم اور وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان کی طرف سے ملنے والے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا – اس تقریب میں عرب امارات کے سفیر سمیت دنیا کے چھ براعظموں کے 90 ممالک کے 300 سے زائد نمائیندوں نے شرکت کی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302773263

WAM/Urdu