متحدہ عرب امارات نے یمن کے علاقے تعز میں انسداد ہیضہ مہم کا آغاز کردیا


تعز، یمن، 11جولائی، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے امدادی ادارے،امارات ہلال احمر ، ای آر سی ،کے ذریعے یمن کے تعز گورنریٹ کے الوزیریة ضلع میں ہیضہ کی بیماری کے علاج اور روک تھام کی مہم شروع کی ہے.

ای آر سی کی ہیضہ کی وبا کو کنٹرول کرنے اور اسے ختم کرنے کے لئے فراہم کردہ طبی امداد الوزیریة ضلع میں مراکز صحت کو تقسیم کی گئی ہے.

چھ روزہ انسداد ہیضہ کی مہم کے دوران بیماری کا باعث بننے والے بیکٹیریا کے خاتمے کے لئے پانی کے کنووں اور نکاسی آب کی نالیوں کو صاف کیا جائے گا۔مہم کے دوران ہیضہ کی بیماری کی وجوہات ،علامات اور بچاو کے طریقوں سے آگاہی کے لئے کتابچے بھی تقسیم کئے جائیں گے.

ساحل بحیرہ احمر میں ا ی آر سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیموں کی روانگی ،مراکز صحت اور یونٹس کو ضروری ادویات کی فراہمی سے ہیضہ کے مریضوں کے فوری علاج کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد اس وبا کا خاتمہ کرنا ہے جس سے ہزاروں یمنیوںکی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے.

الوزیریة ضلع کے ڈائریکٹر جنرل احمد عبدہ الزرفی کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے خاتمے کے لئے ای آر سی کے ہنگامی اقدامات سے یمنی خاندانوں کو اس بیماری پر قابو پانے میں مدد ملی ہے.

ترجمہ۔ تنوہر ملک.

http://wam.ae/en/details/1395302773401

WAM/Urdu