یواین کے یمن امدادی پلان میں عرب امارات سب سے بڑا عطیہ کرنے والا ملک


نیویارک ، 11 جولائی ، 2019 (وام) ۔۔ یمن کیلئے انسانی ہمدردی کے اقدامات کی خاطر اقوام متحدہ کے پلان 2019ء میں عطیہ کرنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست آگیا .

 

انسانی ہمدردی کے امور سے متعلق یواین آفس سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یمن پلان کیلئے رواں سال میں 2 جولائی تک عرب امارات نے 195 ملین ڈالر عطیہ کیئے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اپریل 2015ء سے جون 2019ء تک عرب امارات نے یمن کیلئے 5 ارب 59 کروڑ ڈالر کی امداد دی ہے ۔ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق اس میں سے 66 فیصد امداد ترقیاتی کاموں کیلئے جبکہ باقی 34 فیصد امداد انسانی امداد کے کاموں کی خاطر دی گئی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302773512

WAM/Urdu