Thu 11-07-2019 23:23 PM
فرنچ غیانا ، 11 جولائی ، 2019 (وام) ۔۔ اریان سپیس کمپنی کے مطابق خلاء میں بھیجا جانے والا یورپیئن ویگا راکٹ اپنی پرواز کے دو منٹ بعد مقررہ مدار سے الگ ہوکر خلاء میں گم ہوگیا ہے ، اس پر عرب امارات کا " فالکن آئی 1 " مصنوعی سیارہ بھیجا جارہا تھا – کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس ناکام لانچ کی وجوہات جاننے کیلئے تمام تر ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ فالکن آئی نامی مصنوعی سیاروں کے نظام کے دوسرے سیٹلائٹ فالکن آئی 2 کو خلاء میں بھیجنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302773408