دبئی خصوصی افراد کیلئے موزوں ترین جگہ بن رہا ہے


دبئی، 14 جولائی، 2019 (وام) ۔۔ دبئی اپنے کامیاب ترقیاتی ماڈل کے باعث چند دہائیوں میں دنیا کے ان سب سے زیادہ اہم شہروں میں سے ایک بن گیا ہےجہاں سب کیلئے ترقی اور سماجی فلاح وبہبود ہمیشہ مرکزی نقطہ رہا ہے۔ انسانی فلاح و بہبود کے شعبے میں اس شہر کی سب سے زیادہ توجہ اور سرمایہ کاری خصوصی افراد پر رہی ہے.

2017 میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لئے قومی حکمت عملی کے آغاز کے موقع پر نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے خصوصی افراد کو "پرعزم افراد" کا نام دیا تھا.

شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ معذوری حقیقت میں ترقی اور کامیابیوں کے حصول میں ناکامی ہے۔ گزشتہ سالوں کے دوران مختلف شعبوں میں خصوصی افراد کی کامیابیاں اس بات ثبوت ہیں کہ عزم اور مضبوط قوت ارادی سے ناممکن کام کو ممکن بنایاجاسکتا ہے.

پرعزم افراد کیلئے اپنی پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے دبئی نے فیصلہ کیا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے دنیا کے پہلے بین الاقوامی سیاحت کا سربراہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ سربراہ اجلاس 5 نومبر سے 6 نومبر 2019 تک دبئی میں ہوگا۔ دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین اور امارات ایئر لائن گروپ کے چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کی سرپرستی میں ہونے والے سربراہی اجلاس کا موضوع "تمام شہروں کو معذور سیاحوں کے لئے خوشگوار بنانا" ہے.

دبئی کی وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی کے تحت معذور افراد کا معیار زندگی بہتر بنانے کے اقدامات میں سے ایک "میری کمیونٹی ... ایک شہر سب کے لئے" شامل ہے۔ اس پروگرام کا آغاز دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کیا۔ اس پروگرام کے تحت دبئی میں زندگی کے تمام شعبوں میں معذور افراد کو شامل کرنے کیلئے جامع اقدامات کئے گئے.

دبئی میونسپلٹی لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کی مہم میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ میونسپلٹی نے ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کی اپ گریڈیشن سے پہلے خصوصی افراد کی ضروریات کا قریب سے جائزہ لیا ہے.

دبئی نے کئی عالمی تربیتی پروگرام بھی متعارف کرائے ہیں۔ دبئی کالج آف ٹورازم نے حال ہی میں ملازمین کیلئے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد خصوصی افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے.

"میری کمیونٹی" پروگرام کے تحت دبئی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مقامی اور غیر ملکی خصوصی افراد کیلئے مفت سند کارڈ متعارف کرایا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے خصوصی افراد کو خصوصی استحقاق اور خدمات کے علاوہ مخصوص مصنوعات پر 50 فیصد تک رعایت دی گئی ہے.

آنے والے سالوں میں دبئی خصوصی افراد کیلئے پابندیوں سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے مزید منصوبے متعارف کرائے گا.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302773976

WAM/Urdu