اے ڈی آئی اے نے پروڈینٹ گلوبل گروتھ جائزہ رپورٹ دوہزار اٹھارہ جاری کردی


ابوظہبی، 15جولائی، 2019 (وام) ۔۔ابوظہبی سرمایہ کاری اتھارٹی، اے ڈی آئی اے، نے دوہزار اٹھارہ کے لئے پروڈینٹ گلوبل گروتھ جائزہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں منظم سرمایہ کاری عمل کے ذریعے ابوظہبی کی طویل المدت خوشحالی کے مشن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے.

 

اپنی رپورٹ میں اے ڈی آئی اے نے کہا ہے کہ "بیرونی ایکویٹیز ڈپارٹمنٹ میں دوراندیش مینیجر کے انتخاب اور اہدافی مارکیٹوں پر توجہ دینے سے مارکیٹ چیلنجز کے اثرات زائل کرنے میں مدد ملی ہے".

 

اے ڈی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیخ حامد بن زاید آل نھیان نے کہا کہ مستقبل کے نسلوں کے لئے سرمایہ کی پیداوار کے طویل المدت مینڈیٹ کے ساتھ، اے ڈی آئی اے کی بنیادی ترجیح ایک وسیع سیاق کے اندر کسی بھی مخصوص سال کے لئے مارکیٹ کی کارکردگی کاجائزہ لینا ہے تاکہ مجموعی رجحانات کی تصویر کشی کی جاسکے.

 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ" ایسے موقع پر جب زیادہ تر ایکویٹیز اور فکسڈ انکم مارکیٹس نے اپنے سال کا اختتام انحطاط کے ساتھ کیا ہے،دوہزار اٹھارہ ایک ایسے موقع پر آیا جب ایک عشرہ سے عالمی معاشی بحران موجود تھا .

 

اتھارٹی نے دو اہم ترجیحات کو اپنی تنظیم سازی کی حکمت عملی میں بنیادی طور پر متعارف کرایا ہے، پہلا قابل عمل بصیرت حاصل کرنے کے لئے ایک منظم ساختہ نقطہ نظر، اور دوسرا، ابھرتے ہوئے مواقع کا جواب دینے کے لئے تنظیمی افادیت کو بڑھانا ہے.

 

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کہا کہ اس نے اے ڈی آئی اے کے ارلی کیریئر ڈویلپمنٹ فریم ورک کے ایک حصے کے طور پر، عرب امارات کے نیشنل گریجوایٹس کے لئے "بنیادی" پروگرام متعارف کرایا ہے.

 

سرمایہ کاری جائزہ میں، اے ڈی آئی اے نے اپنا عالمی سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو طے کیا ہے جو دو درجن سے زائد سرمایہ کی کلاسز اور ذیلی کیٹییگریز پر مشتمل ہے.

 

اے ڈی آئی اے کی رپورٹ میں طویل المدت سرمایہ کاری رجحانات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ اس نے طویل المدت دورانیہ کے لئے فنانشل مارکیٹوں کی تشکیل کے معاملات اور اہم موضوعات پر اپنی توجہ کو مرکوز رکھی.

 

اے ڈی آئی اے کے سرمایہ کاری کے پروفیشنلز نے آئندہ عشرہ کے لئے ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تبدیلی بطور دو اہم رجحانات کے نشاندہی کی جو سرمایہ کی کلاسز کو متاثر کرسکتے ہیں.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302774194

WAM/Urdu