متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا مالیاتی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے معاہدہ


ابوظبی،3 اگست،2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ (ایف آئی یو) نے سعودی عرب کی فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں.

 

اسٹریٹجک شراکت سے دونوں مالیاتی خفیہ ایجنسیوں کے مابین تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ معاہدے کےتحت مشترکہ نیٹ ورک پلیٹ فارم کی ترقی شامل ہوگی جس سے دونوں ایجنسیوں کے مابین معلومات کے اشتراک میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ اعداد و شمار منی لانڈرنگ اور مالیاتی دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں دونوں اداروں کیلئے مددگار ثابت ہونگے.

 

مفاہمت کی یادداشت پر ایف آئی یو کے قائم مقام ہیڈ علی فیصل باالعلاوی اور سعودی عرب کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل اوتابی بن کھادر المالکی نے دستخط کیے.

 

سعودی عرب کے ایف آئی یو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل اوطبی بن کھادر المالکی اور ان کے وفد کا متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر مبارک راشد المنصوری اور منی لانڈرنگ اور دہشتگردی اور غیر قانونی تنظیموں کی مالی اعانت سے نمٹنے کے لئے نیشنل کمیٹی کے چیئرپرسن نے استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے نائب گورنر سیف حدیف الشمسی اور ایف آئی یو کے قائم مقام ہیڈ مسٹر علی فیصل باعلاوی بھی موجود تھے.

 

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے قبل ایک اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مابین مضبوط دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کوششیں مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں۔ دونوں ملکوں نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ اور مالی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302778421

WAM/Urdu