وام رپورٹ: سعودی عرب حجاج کرام کو فائیو اسٹارخدمات فراہم کرتا ہے


ابوظبی، 3 اگست ، 2019 (وام) ۔۔ ہر حج کے موسم میں ، مملکت سعودی عرب ، کے ایس اے ،حجاج کرام کو فائیو سٹار خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے زبردست مالی اور انسانی وسائل وقف کرتا ہے تاکہ حجاج مناسک حج محفوظ اور آرام سے ادا کرسکیں۔ . حج اسلام کا پانچواں ستون اور اسلامی عقیدے کا سب سے نمایاں مظہر ہے.

 

سعودی عرب اللہ تعالٰی کے مہمانوں کی خدمت کواپنے لئے ایک اعزاز سمجھتا ہے ، اور حج کے موقع پر وسیع پیمانے پر افرادی قوت اور مالی وسائل فراہم کرتا ہے۔ مملکت کے بانی ، شاہ عبدالعزیز آل سعود کے زمانے سے ، مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبوی کی توسیع کے ساتھ ساتھ جدید ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں ، سڑکوں ، رہائش گاہوں حجاج کرام کی سہولت کے لئے مواصلات ، اسپتالوں اور دیگر سہولیات سیکیورٹی اور حفاظت کی خدمات کے لئے اربوں ڈالر خرچ ہوئے ہیں.

 

حج اتھارٹیزنے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے عازمین کا خیرمقدم کرنے ، انہیں عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے اور ان کے سرزمین مقدس تک سفر کو آرام دہ ، محفوظ اور کامیاب بنانے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں.

 

سکیورٹی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہوائی ، سمندری اور زمینی انٹری پوائنٹس سے آںے والے حاجیوں کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں.

 

جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام کی حفاظت اور سلامتی کے اعلی معیار کو یقینی بنانے کے لئے اس سال کے حج ایمرجنسی منصوبوں میں تینتیس سے زیادہ سرکاری محکمے اور مشاورتی ہاوسز شامل ہیں.

 

شہری دفاع کے سترہ ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو تیار کیاگیا ہے ، جنہیں ایک ہزار پانچ سو رضاکاروں کی مدد حاصل ہے ۔ مقامات مقدسہ پر پانچ ہزار سے زیادہ کیمرے سیکیورٹی اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے حجاج کرام کے ہجوم پر نظر رکھنے اور کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کریں گے.

 

حجاج کی صحت کے لئے، سعودی حکام نے سینکڑوں اسپتالوں اور ہیلتھ ک کلینکس کو وقف کیا ہے۔۔سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں طبی عملے اور ہر سہولت سے لیس چار مراکزصحت تیار کیے گئے ہیں۔ ہنگامی صورت حال کی تیاریوں میں،ایک سو اسی ایمبولینسیں اور چھ ہیلی پیڈ بھی شامل ہیں.

 

وزارت حج و عمرہ نے غیرعرب حجاج کے لئے مناسک حج کو آسانی اور راحت کے ساتھ انجام دینے کے لئے حج سے متعلق معلومات اور رہنما اصول حاصل کرنے کے لئے ٹراسلیشن ایپ کا آغاز کیا ہے۔ حجاج کرام کے لئے مقدس مقامات کے لئے ایک اور ڈیجیٹل میپ ایپ بھی فراہم کی گئی ہے.

 

ان سہولیات کا قیام کامیاب حج کو بجائے خود یقینی نہیں بناتا ہے۔ ایسا کرنے کے لئے ، مملکت نے سپریم حج کمیٹی کی نگرانی میں ایک وسیع تنظیم تشکیل دی ہے، جو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو جواب دہ ہے.

 

کمیٹی مختلف سرکاری وزارتوں اور ایجنسیوں کی سرگرمیوں کو ہم آہنگ کرنےکے لئے کوشاں ہے.

 

ان اداروں میں سے ہر ایک اپنی مہارت کے شعبے میں منصوبوں کا ذمہ دار ہے۔ مثال کے طور پر ، وزارت حج و عمرہ عازمین میں کے لئے متعدد زبانوں میں مناسک حج کے بارے میں خصوصی کتابچے جاری کرتی ہے.

 

وزارت صحت صحت کی سہولیات کی نگرانی کرتی ہے جبکہ وزارت اطلاعات صحافیوں اور دیگر ممالک کے ذرائع ابلاغ کے ارکان کو کوریج کی سہولت کے ساتھ دنیا بھر میں سیٹلائٹ کے ذریعہ مناسک حج کی براہ راست نشریات کا اہتمام کرتی ہے.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302778480

WAM/Urdu