رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 296ملین افراد نے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی


دبئی،3 اگست،2019 (وام) ۔۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، آر ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دبئی میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 296.22 ملین افراد نے عوامی، مشترکہ ٹرانسپورٹ اور ٹیکسیوں کا استعمال کیا.

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد گذشتہ سال کے اسی عرصے میں ریکارڈ شدہ تعداد سے 6.5 فیصد زیادہ ہے جو 277.91 ملین سوار تھی۔ اس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر ٹرانزٹ ذرائع کی روزانہ اوسط اضافے کی تعداد 1.618 ملین مسافروں ہے.

 

آر ٹی اے کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائرکٹرز کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل مطر الطائر نے کہا کہ سال کے پہلے نصف کے دوران مارچ سب سے مصروف مہینہ رہا جس میں تقریبا 53.198 ملین افراد پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب راغب ہوئے۔ مارچ میں 18.1 ملین افراد نے دبئی میٹرو، 15.7 ملین نے ٹیکسیاں، 14.3 ملین نے بسوں، 3.2 ملین نے مشترکہ ٹرانسپورٹ (ای۔ہیل اور اسمارٹ کار)، 1.3 ملین نے سمندری راہداری کے طریق کار اور 555,000 افراد نے ٹرام سروس استعمال کی.

 

انہوں نے کہا کہ جنوری دوسرا مصروف ترین مہینہ تھا جس میں 51.668 ملین افراد نے یہ ٹرانسپورٹ استعمال کی۔ باقی چار ماہ کے دوران یہ ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کی ماہانہ اوسط 50 سے 45 ملین کے درمیان رہی.

 

الطائر نے کہا کہ دبئی میٹرو میں عوامی اور مشترکہ ٹرانسپورٹ صارفین کی تعداد سب سے زیادہ 34 فیصد ہے۔ اس کے بعد ٹیکسیوں میں سفر کرنے والوں کی شرح (30 فیصد)، اور پبلک بسوں میں سفر کرنے والوں کی شرح (27 فیصد) ہے۔ دبئی میٹرو ریڈ اور گرین لائنز نے مجموعی طور پر 101.68 ملین سواروں کو اٹھایا۔ اس سال کے پہلے نصف حصے میں (ریڈ لائن کے ذریعے 66.14 ملین اور گرین لائن کے ذریعے 35.54 ملین مسافروں نے سفر کیا.

 

انھوں نے کہا کہ میٹرو ریڈ اور گرین لائنوں کے دو انٹرچینج اسٹیشنوں (برجمان اور یونین) سے سب سے زیادہ مسافر سوار ہوئے ۔ برجمان اسٹیشن سے 6.348 ملین اور یونین اسٹیشن سے 5.359 ملین افراد سوار ہوئے .

 

2019 کے پہلے چھ ماہ کے دوران دبئی ٹرام نے 3.169 ملین سواروں کو اٹھایا ۔ اسی طرح پبلک بسوں کے ذریعے 79.268 ملین افراد، سمندری ٹرانسپورٹ کے ذرائع (ابراہ ، فیری ، واٹر بس، واٹر ٹیکسی) کے ذریعے 7.2 ملین افراد نے سفر کیا۔ مشترکہ ٹرانسپورٹ (ای ہیل اور اسمارٹ کار) کے زریعے 17.74 ملین افراد اور ٹیکسیوں (دبئی ٹیکسی، ہالا ٹیکسی اور فرنچائز ٹیکسیوں) کے ذریعے 87.813 ملین افراد نے سفر کیا.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302778459

WAM/Urdu