ابوظبی  ماو ےتھائی چیمپئن شپ کی میزبانی کریگا


ابوظبی،3 اگست،2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے 48 ویں قومی دن کی مناسبت سے متحدہ عرب امارات کے ماوے تھائی اور کک باکسنگ فیڈریشن 16 سے 22 دسمبر 2019 تک ایشین ماوے تھائی چیمپیئن شپ کی میزبانی کرے گی.

 

متحدہ عرب امارات کے ماوے تھائی اینڈ کک باکسنگ فیڈریشن کے چیئرمین عبد اللہ سعید النیادی نے کہا کہ 40 سے زائد ایشیائی ممالک کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات میں حصہ لینے کا خیرمقدم کیا جائے گا.

 

انہوں نے چیمپیئن شپ کو کامیاب بنانے میں فیڈریشن کے عزم کا اعادہ کیا.

 

انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ کی میزبانی کے لئے ایشین اتفاق رائے انکے دو سالہ فیڈریشن پر اعتماد کا اظہار تھا.

 

فروری 2019 میں متحدہ عرب امارات اور ماوےتھائی ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی فیڈریشن، IFMA نے اس سال دسمبر میں ابوظبی میں ایشین چیمپین شپ 2019 کے انعقاد کی تصدیق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے.

 

متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں نے گزشتہ دو سالوں کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میکسیکو میں ورلڈ چیمپیئن شپ 2018 میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے طلائی تمغے جیتے تھے.

 

متحدہ عرب امارات کی ماوے تھائی اینڈ کک باکسنگ فیڈریشن مئی 2017 میں قائم کی گئی تھی ۔ یہ متحدہ عرب امارات میں ماو تھائی اینڈ کک باکسنگ کھیلوں کی سرکاری سرپرست ہے.

 

فیڈریشن کا مشن ماوے تھائی اور کک باکسنگ کو متحدہ عرب امارات میں زیادہ مقبول بنانے کے ساتھ ساتھ ایسی ٹیم تشکیل دینا ہے جو عالمی مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302778465

WAM/Urdu