امارات کی ای جی اے نے گنی میں باکسائٹ کی برآمد شروع کردی


دبئی ، 5 اگست ، 2019 (وام) ۔۔ امارات گلوبل ایلومینیئم ، ای جی اے نے گنی الومینا کارپوریشن جی اے سی سے پہلی باکسائٹ اور کی برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کان کنی کا یہ منصوبہ مغربی افریقہ کے ملک جمہوریہ گنی میں قائم کیا گیا ہے جوکہ دنیا میں الومینیم برآمد کرنے والے بڑے ادارے ای جی اے کے سٹریٹجک توسیعی منصوبوں میں شامل ہے .

 

جے اے سی کا یہ منصوبہ اور الطویلۃ الومینا ریفائنری نے اپریل میں پیداوار شروع کی تھی ۔ معدنی ذخائر میں باکسائٹ وہ معدنی تہہ ہوتی ہے جس سے ایلومینئم بنتا ہے ۔ ای جی اے کا یہ جی اے سی منصوبہ ، گنی میں 40 سال کے دوران گرین فیلڈ شعبے کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے جس پر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر لاگت آئی – توقع ہے کہ اس منصوبے کی مکمل پیداواری صلاحیت کے بعد گنی میں 700 ملین ڈالر سالانہ کا اقتصادی فائدہ ہوگا جوکہ اسکی جی ڈی پی کا ساھے 5 فیصد ہوگا ۔ الطویلۃ الومینا ریفائنری پر ای جی اے نے 3 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کہ جوکہ عرب امارات میں پہلی اور مشرق وسطی میں دوسری ایسی ریفائنری ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302778838

WAM/Urdu