متحدہ عرب  امارات کی قاہرہ دہشتگرد حملے کی مذمت


ابوظبی، 5 اگست، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے مصر کے دارلحکومت قاہرہ کے منیال نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے باہر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں.

 

خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کا یہ گھناؤنا اقدام تمام مذہبی اور انسان دوست اقدار اور اصولوں کے خلاف ہے.

 

وزارت نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ اس مجرمانہ فعل کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مصر کی سلامتی اور استحکام کو خراب کرنا ہے.

 

وزارت نے دہشتگردی کے خلاف متحدہ عرب امارات کے ٹھوس موقف کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302778959

WAM/Urdu