ابو ظبی صنعتی زون نے اپنی پچھہتر فیصد سے زائد خدمات پر فیسوں میں کمی کردی


ابو ظبی، 6 اگست، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی پورٹس کے ذیلی ادارے ، خلیفہ صنعتی زون ابو ظبی ، کیزاد ، نے ابو ظبی حکومت کی امارات میں مزید سرمایہ کاری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایات کے مطابق ، اپنی پچھہترفیصد سے زائد خدمات پر عائد چارجزمعاف کردیے ہیں.

 

کیزاد پر آپریشنز کی ترقی اور کامیابی کے لئے جاری کوششوںکے تحت ، تین چوتھائی خدمات مفت پیش کی جائیں گی ، جبکہ بقیہ خدمات کی ایک بڑی تعداد کی فیسوں کو بھی کم کرکے ایک آسان ٹیرف ڈھانچے کی جانب ہموار کیا جائے گا.

 

اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے ابو ظبی پورٹس کے سی ای او کیپٹن محمد جمعہ الشامسی نے کہاکہ "ہم اپنے شراکت داروں اور صارفین کو اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے مراعات فراہم کرکے سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کے حکومتی اقدامات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم ابو ظبی کو دنیابھر کے کاروبار کے لئے ایک عالمی گیٹ وے بنانے کی مہم پر کاربند ہیں.

 

کیزاد میں ایک کامیاب کاروبار کے قیام اور اس کو چلانے کی لاگت پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ قابل حصول ہے۔ یہ ہر حجم کی کمپنیوں کے لئے ایک مثالی موقع ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو فروغ دینے یا نئی منڈیوں میں داخل ہونے کے لئے اس طرح کی مراعات سے فائدہ اٹھائیں.

 

یہ چھوٹ تین سالہ’غدان ا کیس‘ اقدام کے ساتھ منسلک ہے ، جو ترقیاتی اقدامات اور ترغیبی پیکیجز پر مشتمل پچاس ارب درہم کے لگ بھگ سرمایہ کاری کا ایک سلسلہ ہے جس میں سماجی، معاشی ، نظام زندگی اور علم کے چار اہم ستونوں پر توجہ دی جارہی ہے.

 

نیا فیس ڈھانچہ اسی ماہ سے آئندہ کے لئے لاگو ہوگا.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302779013

WAM/Urdu