سات ماہ میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے 3,976 لائسنس جاری کئے گئے


ابوظبی، 6 اگست، 2019 (وام) ۔۔ نیشنل اکنامک رجسٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرفہرست دس معاشی سرگرمیوں کے لئے جاری کردہ لائسنسوں کی تعداد سال کے آغاز سے جولائی کے آخر تک مجموعی طور پر 3,976 رہی.

 

سال کے پہلے سات ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات میں سرکاری تجارت کا معاشی شعبہ سب سے زیادہ فعال رہا جو اس شعبے کی جاری نمو کو ظاہر کرتا ہے اور قومی معیشت کی کلید ہے.

 

جولائی میں جنرل ٹریڈنگ سیکٹر کے لئے جاری کردہ لائسنسوں کی تعداد 638 تک پہنچ گئی جو جون کے مقابلہ میں تقریبا 12.5فیصد زیادہ ہے جبکہ تعمیرات کے شعبے کے لئے لائسنسوں کی تعداد 13.2 فیصد اضافے کے ساتھ 634 ہوگئی ہے.

 

کولڈ اینڈ ہاٹ ڈرنک کے شعبوں کو جاری لائسنسوں کی تعداد جون کے مقابلے میں 27 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 443 رہی۔ جولائی میں ریسٹورنٹ کے شعبے میں جاری لائسنسوں کی تعداد جون کے 357 لائسنسوں کے مقابلے میں 17.5 فیصد اضافے کے ساتھ 443 تک پہنچ گئی .

 

لائٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 328 لائسنس کے ساتھ 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہیوی ٹرک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 29 فیصد اور صفائی کی خدمات میں 7.1 فیصد کا اضافہ ہوا.

 

خواتین کے لباس کے شعبے کو جاری کیے جانے والے لائسنسوں کی تعداد بڑھ کر 277 ہوگئی جو 12.6 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ خوردہ پرفیوم کی فروخت میں 221 لائسنسوں کے ساتھ 17.2 فیصد کا اضافہ ہوا.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302779113

WAM/Urdu