ادنوک نے عالمی اسٹوریج آپریٹر وی ٹی ٹی آئی میں دس فیصد حصص حاصل کرلئے

ویڈیو تصویر

ابوظبی، 7اگست ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) نے عالمی اسٹوریج ٹرمینل کے مالک اور آپریٹر وی ٹی ٹی آئی بی وی (وی ٹی ٹی آئی) میں تزویراتی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے.

 

اس معاہدے کے تحت ، ادنوک وی ٹی ٹی آئی میں دس فیصد ایکویٹی حصص حاصل کرے گا.

 

ٹرانزیکشن کے بعد ،وی ٹی ٹی آئی میں ادنوک کی ملکیت دس فیصد، آئی ایف ایم سرمایہ کاروں کے زیر انتظام ایک سرمایہ کاری ادارے، آئی ایف ایم گلوبل انفراسٹرکچر فنڈ( آئی ایف ایم جی آئی ایف) پینتالیس فیصد جبکہ وٹول (براہ راست اور وٹول انویسٹمنٹ پارٹنرشپ II لمیٹڈ کے توسط سے) کی ملکیت بھی پینتالیس فیصد ہوگی.

 

وی ٹی ٹی آئی چودہ مختلف ممالک میں پندرہ ہائیڈرو کاربن اسٹوریج ٹرمینلز کا خودمختارعالمی مالک ہے۔ وی ٹی ٹی آئی اسٹوریج نیٹ ورک کے پاس تقریبا ساٹھ ملین بیرل کی مشترکہ اسٹوریج کی گنجائش ہے ، جس میں سے بیشتر ایسی جگہوں پر ہیں جو ادنوک کے تجارتی راستوں پر واقع ہیں.

 

وی ٹی ٹی آئی میں سرمایہ کاری سے ادنوک کو اس کی ایشیا ، افریقہ اور یورپ کی برآمدی منڈیوں میں اسٹوریج کی صلاحیتوں تک رسائی فراہم ہوگی .

 

عرب امارات کے وزیر مملکت اور ادنوک گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر سلطان احمد الجابرنے کہا کہ "ہمیں وٹول اور آئی ایف ایم جی آئی ایف کے ساتھ وی ٹی ٹی آئی میں اس تزویراتی سرمایہ کاری میں شامل ہونے پر خوشی ہے ، جو ادنوک کی مربوط عالمی تجارت کی ترقی کو مزید تقویت بخشنے کے پلیٹ فارم کے ساتھ ٹھوس مالی منافع بھی پیش کرتا ہے۔ ایشیا ، افریقہ اور یورپ جیسی اہم اہدافی منڈیوں میں وی ٹی ٹی آئی کا اسٹوریج اثاثوں کا متنوع پورٹ فولیو ہمیں پوری دنیا میں اپنے صارفین تک براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے ، جو ادنوک کو مربوط اور تجارتی سوچ کا حامل توانائی کا عالمی کھلاڑی بننے میں مدد دے گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ، فجیرہ کے سب سے بڑے اسٹوریج آپریٹرز میں سے ایک ، وی ٹی ٹی آئی، ادنوک کے لئے فطرتی شراکت دار ہے۔ اس سرمایہ کاری سے فجیرہ میں ادنوک کی تزویراتی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔"

وی ٹی ٹی آئی کے چیف ایگزیکٹو افسر روب نجسٹ نے کہا کہ " یہ پرجوش پیشرفت ہمارے وی ٹی ٹی آئی ساتھیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا ثبوت ہے۔ تیرہ سال پہلے اپنے قیام سے ابتک وی ٹی ٹی آئی نے مارکیٹ میں معروف ہائیڈرو کاربن اسٹوریج کمپنی بنانے کے لئے انتھک محنت کی ہے ، جو کلیدی تزویراتی اہمیت کے مقامات میں خدمات کی اعلی ترین معیار کی فراہمی کے قابل ہے ۔ ہمیں اپنے نئے شیئر ہولڈر کی حیثیت سے ادنوک کے ساتھ اشتراک سے بہت خوشی ہے اور ہم ادنوک کی علاقائی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔"

آج کیا گیا اعلان ادنوک کی جانب سے ای این آئی اور او ایم وی کے ساتھ ریفائننگ اور تجارتی معاہدوں کی تکمیل کے چند روز بعد کیا گیا ہے جس کے تحت ادنوک گلوبل ٹریڈنگ کے نام سے نیا تجارتی جوائنٹ وینچر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے.

 

چیف ایگزیکٹو افسر روب نجسٹ کی زیرقیات ایک آزاد انتظامی ٹیم کے تحت وی ٹی ٹی آئی اپنا کام جاری رکھے گی.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302779255

WAM/Urdu