سوڈان کو 4ء5 لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی، ابوظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ


ابوظہبی ، 7 اگست ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے سوڈانی عوام کی خورانکی ضروریات کیلئے 5 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم مختص کردی ہے جو کہ سوڈانی عوام کی تین ماہ کی ضروریات کیلئے کافی ہوگی ۔ اس بات کا اعلان ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کی طرف سے آج کیا گیا – بیان میں کہا گیا ہے کہ اس امداد کی پہلی اور دوسری کھیپ میں 1 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم سوڈان کیلئے روانہ کی جاچکی ہے – ابوظہبی فنڈ کے ڈی جی محمد سیف السویدی نے اس اعلان پر تبصرے میں کہاہےکہ سوڈانی عوام کو خوراک میں سکیورٹی فراہم کرنے کا اقدام متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی دانشمند قیادت کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔ یہ دونوں عرب ملک اپنے سوڈانی بھائیوں کو مشکل کی ہر گھڑی میں بھرپور امداد اور تعاون فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہے ہیں – دونوں ممالک کی طرف سے بھیجی جانے والی یہ امداد 3 ارب ڈالر (گیارہ ارب درہم) مالیت کے اس پروگرام کا حصہ ہے جس کا اعلان اپریل 2019ء میں کیا گیا تھا .

 

اس امدادی عمل کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور عرب امارات نے سوڈان کے مرکزی بنک کو 50 کروڑ ڈالر بھی جمع کرارکھے ہیں جوکہ اس کی مالی صورتحال اور اقتصادی پوزیشن کو بہتر بنانے کیلئے دیئے گئے .

 

ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302779279

WAM/Urdu