دبئی میں گزشتہ سال کروز سیاحت کے فٹ فال میں ریکارڈ 51 فیصد


دبئی، 7 اگست، 2019 (وام) ۔۔ دبئی میں گزشتہ سال کروز سیاحت کے فٹ فال میں ریکارڈ 51 فیصد سے زیادہ اور کروز جہازوں کی کال میں 38 فیصد اضافہ ہوا جس سے دبئی کی خطے میں ایک اہم بین الاقوامی کروز منزل کی حیثیت مذید مضبوط ہوگئی ہے.

 

دبئی نے سیزن کے دوران 152 کروز شپ کالوں کے ذریعے مینا راشد کروز ٹرمینل کے راستے 846,176کروز سیاحوں کا استقبال کیا جبکہ گشتہ سال یہ تعداد 110 کروز جہازوں کے ذریعے 558,781تھی.

 

یہ اضافہ دبئی کروز کمیٹی کے ذریعے کروز کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ کمیٹی صنعت کے معروف شراکت داروں دبئی محکمہ سیاحت اور تجارت کی مارکیٹنگ (دبئی ٹورزم)، ڈی پی ورلڈ متحدہ عرب امارات ریجن، مینا راشد، امارات ایئر لائن، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اور غیر ملکی امور اور دبئی کسٹم پر مشتمل ہے.

 

مینا راشد کروز پورٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عبدالعزیز المنائی نے کہا کہ وہ دبئی کو بین الاقوامی کروز سیاحوں کے لئے مقبول مقام کے طور پر فروغ دینے میں صحیح سمت گامزن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی پہلی کروز آپریٹر کے طور پر مینا راشد عالمی لگژری کروز لائنرز کو ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ ہر سال مینا راشد کے سیاحوں کی تعداد میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو انتہائی حوصلہ افزا ہے.

 

دبئی ٹورزم کے سینئر نائب صدر حمد بن مجرین نے کہا کہ کروز سیزن کی کامیابی دبئی کی کروز انڈسٹری کی مضبوط نشوونما کے حقیقی عہد کی حیثیت رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وو ایک بار پھر شہر سے باہر باقاعدہ بین الاقوامی سفر ناموں کو چلانے کے لئے معروف کروز لائنوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے مقامی، علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دبئی تک رسائی کو آسان بنانے پر کام کرتے رہیں گے.

 

2014 میں افتتاح کے بعد سے اب تک مینا راشد کے حمدان بن محمد کروز ٹرمینل کے ذریعے اب تک 2.3ملین سیاح سفر کرچکے ہیں اور اس میں 2018 کے اختتام تک 172 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اپریل میں مینا راشد نے مسلسل بارہویں بار مشرق وسطی کے سب سے بہترین کروز ٹرمینل کا ایوارڈ جیتا۔ مینا راشد نے ڈبلیو ٹی اے کا کروز پورٹ ایوارڈ بھی مسلسل 11 ویں بار جیتا.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302779327

WAM/Urdu