برکینا فاسو کے وزیرخارجہ کی عبداللہ بن زاید سے ملاقات


ابوظبی، 7 اگست، 2019 (وام) ۔۔ خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان سے برکینا فاسو کے وزیر خارجہ الفا بیری نے ابوظبی میں ملاقات کی.

 

خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور متحدہ عرب امارات اور برکینا فاسو کے مابین تمام شعبوں بالخصوص معاشی تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت ، عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.

 

انہوں نے تازہ ترین علاقائی صورتحال اور مشترکہ مفاد کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

 

شیخ عبداللہ نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا.

 

الفا بیری نے متحدہ عرب امارات کے علاقائی اور بین الاقوامی تشخص کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا .

 

بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی بھی ملاقات میں شریک تھیں.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302779376

WAM/Urdu