عبداللہ بن زاید سے گینی بساو کے وزیراعظم کی ملاقات


ابوظبی، 7 اگست، 2019 (وام) ۔۔ خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان سے گنی بساؤ کے وزیر اعظمAristides Gomes نے ابوظبی میں ملاقات کی.

 

ملاقات میں گنی بساؤ کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون سوسی باربوسا اور گینی بساو کے صدر کے خصوصی ایلچی اور متحدہ عرب امارات میں غیر رہائشی سفیر ممادو سانو بھی شریک تھے.

 

وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور گنی بساؤ کے درمیان باہمی تعلقات اور مجموعی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا.

 

ملاقات میں ترین علاقائی صورتحال اور مشترکہ مفاد کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

 

شیخ عبد اللہ نے اپنے ہم منصب اور انکے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات گنی بساؤ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

 

گنی بساو کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی طرف سے دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں متحدہ عرب امارات کے قائدانہ کردار کو سراہا .

 

گنی بساو کے وزیر اعظم کی موجودگی میں شیخ عبد اللہ اور باربوسا نے اپنی حکومتوں کے مابین دہرے ٹیکسوں اور ٹیکس چوری سے بچنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ اور سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے .

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302779388

WAM/Urdu