متحدہ عرب امارات قونصل خانے کا کیرالہ میں اپنے شہریوں کو انتباہ


نئی دہلی، 9 اگست، 2019 (وام) ۔۔ بھارتی ریاست کیرالا میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے نے ریاست میں اپنے شہریوں کو شدید بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر احتیاطی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے.

 

ایڈوائزری میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے متعلق بھارتی حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں.

 

ایک دوسری ایڈوائزری میں قونصلیٹ نے کیرالہ آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قونصلیٹ کے ساتھ اپنا اندراج کرائیں تاکہ ان کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاسکے.

 

قونصل خانے نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں اس فون نمبر 00919087777737 پر رابطہ کریں.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302779680

WAM/Urdu