اماراتی طلباء نے جنوبی کوریا میں جوہری توانائی انٹرشپ مکمل کرلی


ابوظبی، 9 اگست، 2019 (وام) ۔۔ دس اماراتی طلباء جنوبی کوریا میں آٹھ ہفتوں کا جوہری توانائی انٹرنشپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات واپس پہنچ گئے ہیں.

 

اس پروگرام کا انعقاد امارات نیوکلیئر انرجی کارپوریشن، ENEC کے زیر اہتمام کوریا الیکٹرک پاور کارپوریشن کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل نیوکلیئر گریجویٹ اسکول کے اشتراک سے کیا گیا تھا.

 

خلیفہ یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ طلباء نے اس پروگرام کے ذریعے ایٹمی توانائی کے نظام کے حوالے سے تربیت حاصل کی۔ انھیں اس پروگرام کے ذریعے کورین ثقافت سے بھی متعارف کرایا گیا.

 

انٹرنشپ پروگرام کے دوسرے ایڈیشن میں طلبہ کی علمی اور تعلیمی پرورش کے ساتھ ساتھ ملازمت کے دوران تربیت کی شکل میں تجربہ فراہم کیا گیا۔ یہ پروگرام ENEC اور اس کی ذیلی کمپنی نواہ انرجی کمپنی کے ابو ظبی پلان اور متحدہ عرب امارات کے 2071 پروگرام کی مناسبت سے تعلیم، تربیت اور اسکالرشپ پروگراموں کے ذریعے جوہری توانائی اور سٹیم مضامین میں متحدہ عرب امارات کی قومی صلاحیتوں نکھارنے کا حصہ ہے.

 

اماراتی طلباء نے کوریا کے ممتاز سائنسی تحقیقی مراکز اور صنعتی پارکس کے ساتھ ساتھ ملک کے جدید ترین توانائی کے جوہری پلانٹس میں تربیت حاصل کی۔ طلباء نے بوسان اور ڈیجیون کے دورے کرکے کوریائی ثقافت کے بارے میں جاننے کا لطف اٹھایا.

 

انہوں نے ملک بھر کی تحقیقی سہولیات، جوہری توانائی کے پلانٹس اور اداروں میں دوران ملازمت تربیت حاصل کرنے سے قبل جوہری توانائی سے واقفیت کے مختلف کورسز میں حصہ لیا۔ یہ پروگرام طلبا کو آن سائٹ تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جوہری صنعت میں اہم تنظیموں سے متعارف کروانے کیلئے تیار کیا گیا تھا.

 

ENEC اور اس کی ذیلی کمپنی نواہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لئے مختلف وظائف، تربیتی اور تعلیمی پروگرام تیار کرتی ہیں جن میں جوہری توانائی کی صنعت کے ہر پہلو سے متعلق انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پیشہ ورانہ کورسز شامل ہیں.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302779640

WAM/Urdu