محمد بن زاید کی بورس جانسن کو برطانیہ کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد


ابوظبی، 9 اگست، 2019 (وام) ۔۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے بورس جانسن کو ٹیلی فون کرکے برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نئی ذمے داریوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا.

 

شیخ محمد بن زاید نے برطانیہ کے ساتھ دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی متحدہ عرب امارات کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا.

 

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

 

انہوں نے باہمی مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے اثرات پر قابو پانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا.

 

برطانوی وزیر اعظم نے شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302779679

WAM/Urdu