رواں سال کی پہلی ششماہی میں ڈی ایکس بی کے مسافروں کی تعداد چار کروڑ تیرہ لاکھ رہی


دبئی ، 11 اگست ، 2019 (وام) ۔۔ دبئی انٹرنیشنل (ڈی ایکس بی) نے ٹریفک کے حجم کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے دوہزار انیس کے پہلے چھ ماہ کے دوران چار کروڑ تیرہ لاکھ مسافروں کا خیرمقدم کیا .

 

ایک مکمل بحالی پروگرام کے لئے سولہ اپریل سے تیس مئی تک ڈی ایکس بی کے دو رن ویز میں سے ایک کی بندش نے ہوائی اڈے کی گنجائش کو کم کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک میں پا نچ عشاریہ چھ فیصد سالانہ کمی واقع ہوئی.

 

دوہزار انیس کے پہلے چھ ماہ کے دوران (-پانچ عشاریہ چھ فیصد) کے دوران کل چار کروڑ بارہ لاکھ ستتر ہزار سات سو انچاس صارفین نے ڈی ایکس بی کے ذریعے سفر کیا۔صاف ستھرائی اور بحالی کے لئے جنوبی رن وے کی پینتالیس روز کی بندش نے ہوائی اڈے کی رن وے کی گنجائش نصف کردی .

 

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ڈی ایکس بی سے مجموعی طور پر ایک عشاریہ صفر چار ٹن فضائی مال برداری کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اٹھارہ عشاریہ تین فیصد کم ہے.

 

دوہزار انیس کے پہلے چھ ماہ کے دوران مسافر پروازوں کی کل تعداد ایک لاکھ اٹھہتر ہزار تین سوتراسی رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اٹھارہ عشاریہ تین فیصد کم ہیں جس کی وجہ بھی ایک رن وے کی پینتالیس روز کے لئے بندش ہی ہے.

 

ستاون لاکھ مسافروں کے ساتھ تعداد کے لحاظ سے بھارت ڈی ایکس بی کا منزل کے لحاظ سے سرفہرست ملک رہا ،۔اس فہرست میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر رہا ، جس کے صارفین کی تعداد اکتیس لاکھ رہی اس کے بعد اٹھائیس لاکھ صارفین کے ساتھ برطانیہ رہا۔ دیگرممالک میں ، پاکستان (انیس لاکھ صارفین) ، امریکہ (پندرہ لاکھ) ، اور چین (بارہ لاکھ)شامل ہیں۔سرفہرست شہروں میں لندن (سولہ لاکھ صارفین) ، ممبئی (گیارہ لاکھ )اور جدہ کے دس لاکھ سے زیادہ تھے.

 

ڈی ایکس بی میں دوہزار انیس کے پہلے نصف حصے میں انتظار کے اوقات میں پچیس فیصد کمی واقع ہوئی.

 

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سال کے پہلے چھ ماہ میں ایئر پورٹ کے ایک سو پچھہترکلومیٹر لمبے بیگیجز سسٹم میں سے تین کروڑ پچاس لاکھ بیگز (-تین عشاریہ نو فیصد) گزرے.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302779815

WAM/Urdu