عرب امارات کے سینئر فوجیوں کی یمن اور سعودی عرب میں متعین فوجیوں کے ساتھ عید

  • كبار قادة القوات المسلحة يهنئون قواتنا العاملة في اليمن و المتواجدة بالسعودية بعيد الأضحى المبارك

  • file-10
  • كبار قادة القوات المسلحة يهنئون قواتنا العاملة في اليمن و المتواجدة بالسعودية بعيد الأضحى المبارك
  • كبار قادة القوات المسلحة يهنئون قواتنا العاملة في اليمن و المتواجدة بالسعودية بعيد الأضحى المبارك

ابوظہبی ، 11 اگست ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی افواج کے متعدد سینئر فوجی آفیسرز نے عیدالاضحی کے موقع پر یمن اور سعودی عرب میں موجود عرب امارات کی مسلح افواج کو مبارک باد دیتے ہوئے عید نماز ان کے ساتھ ادا کی .

اماراتی مسلح افواج کے آفیسرز نے سعودی عرب میں نجران اور طائف میں جبکہ یمن میں مکلا اور خواخۃ میں متعین عرب امارات کے فوجیوں کو عید کی مبارکبادیں دیں .

صدارتی گارڈز کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد مطر الخیلی نے مکلا ، یمن میں متعین فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی ۔ سگنل کور کے کمانڈر میجر جنرل محمد سلطان اور جائنٹ سپلائی کے کمانڈر میجرجنرل عبدالرحمن سبت نے خواخہ ضلع میں نماز عید ادا کی اور وہاں اماراتی فوجیوں کو عید کی مبارک باد دی ۔ انہوں نے وہاں فوجی یونٹس کا دورہ بھی کیا – سعودی عرب میں ایڈمنسٹریشن اینڈ مین پاور کے سربراہ میجرجنرل سالم سعید الجابری نے نجران میں جبکہ جنرل کمانڈ کے نمائیندہ میجرجنرل پائلٹ عبداللہ محمد النیادی نے طائف میں عید نماز ادا کی اور وہاں متعین فوجیوں کو مبارک باد دی – فوجی آفیسرز نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان ، سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم ، ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی طرف سے بھی فوجیوں کو مبارکبادی دیں ۔ اس موقع پر یمن کیلئے اماراتی افواج کے شاندار کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا – انہوں نے عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون اور عرب اتحاد میں انکے شاندار کردار کو سراہتے ہوئے اسکی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی – ام القیوین پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل راشد احمد نے بحرین میں متعین اماراتی فوجیوں کے ساتھ عید گزاری – ترجمہ ۔ تنویر ملک - http://wam.ae/en/details/1395302779860

WAM/Urdu