محمد بن زاید اور محمد بن سلمان کا تازہ ترین علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے پر تبادلہ خیال

  • محمد بن زايد يلتقي محمد بن سلمان
  • محمد بن زايد يلتقي محمد بن سلمان
  • محمد بن زايد يلتقي محمد بن سلمان

مکہ، 12 اگست، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی اور دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال اور باہمی مفاد کے امور کا جائزہ لیا.

 

اماراتی اور سعودی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور دونوں ملکوں کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

 

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اسٹریٹجک تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا جو باہمی افہام و تفہیم، مفادات، تعاون اور مل کر کام کرنے کے ساتھ مشترکہ نظریات اور موقف پر مبنی ہے۔ انہوں نے مشرق وسطی کے خطے کو درپیش متعدد چیلنجوں اور ان کے عوام اور استحکام پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

 

قومی سلامتی کے مشیر شیخ طاہنون بن زاید آل نھیان، سعودی عرب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ شخبوت بن نھیان بن مبارک آل نھیان، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی بن حمد الشمسی اور فیڈرل کسٹم اتھارٹی کے چیئرمین علی سعید مطر النیادی بھی ملاقات میں موجود تھے.

 

سعودی عرب کی طرف سے وزیر مملکت اور وزراء کی کونسل کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبد العزیز اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبد العزیز اور دیگر اعلی سعودی حکام شریک تھے.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302779954

WAM/Urdu