محمد بن راشد کا ایکسپو 2020 دبئی کے انفراسٹرکچر منصوبوں کا جائزہ


دبئی ، 13 اگست ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایکسپو 2020 دبئی کی جاری تیاریوں کی سلسلے میں اسکے زیر تکمیل مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ اکتوبر 2020 میں ہونے والی اس نمائش میں دنیا کے 195 مملک شریک ہونگے جبکہ نمائش میں اڑھائی کروڑ افراد کی آمد متوقع ہے – عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے دبئی جنوبی میں ایکسپو 2020 کے دفاتر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ دبئی کے ولی عہد عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ، دبئی پروٹوکول کے ڈی جی خلیفہ سعید سلیمان بھی تھے ۔ ان کی آمد پر وزیر مملکے برائے عالمی تعاون و ڈی جی ایکسپو 2020 دبئی بیورو ریم بنت ابراھیم الھاشمی اور کئی دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا – الھاشمی نے اس نمائش کی جاری تیاریوں سے متعلق عزت مآب شیخ محمد بن راشد کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے نمائش تقریبات کیلئے ان کے پروموشنل نغموں اور دیگر تیاریوں سے بھی انہیں آگاہ کیا – عزت مآب شیخ محمد نے بعد میں نمائش کے زیرتعمیر منصوبوں کا موقع پر جاکر جائزہ لیا جبکہ نمائش میں عرب امارات کے پویلین کی تعمیر کی تیاریوں کو بھی دیکھا ۔ انہوں نے نمائش کی تیاریوں کیلئے الھاشمی کی قیادت میں عرب امارات کے نوجوانوں کی جاری سرگرمیوں کو سراہا اور انکی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار بھی کیا – عزت مآب شیخ محمد نے نمائش کے انتطامات کی کامیابیوں کیلئے اپنے مکمل یقین اور اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ امارات کے نوجوانوں کی انتھک محنت اس بات کا ثبوت ہوگی کہ وہ اپنے ملک میں کسی بھی عالمی سطح کے پروگرام کو منقعد کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے دبئی کے تمام متعلقہ محکموں کو نمائش کی تیاریوں کو اسی طرح زور شور سے جاری رکھ کر انکی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی اور ہر کام کیلئے ہدف مقرر کرنے کو اہم قرار دیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302779987

WAM/Urdu