عجمان فری زون کا دبئی انشورنس کے ساتھ ایم او یو طے پاگیا


عجمان ، 14 اگست ، 2019 (وام) ۔۔ عجمان فری زون نے دبئی انشورنس کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت فری زون میں کام کرنے والے اداروں کے ملازمین کو سروس انشورنس فراہم کی جائے گی – موجودہ نئی سکیم ، بنک گارنٹی والی سابقہ سکیم کی جگہ نافذ ہوگی جس میں محنت کشوں کے بقایاجات ، سروس گریجویٹی ، سالانہ تعطیلات کا معاوضہ اور واپسی کی ٹکٹ جیسے امور شامل ہونگے ۔ دبئی انشورنس کمپنی کے سی او او محمد تحسین العلی نے ایم او یو پر دستخط ہونے کی تقریب میں شرکت کی جبکہ عجمان فری زون کی قائمقام جی ایم فاطمہ سالم اور دونوں فریقین کے اعلی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے – سالم کا اس موقع پر کہناتھاکہ یہ سکیم محنت کشوں کے حقوق کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ سرمایہ کاروں کے مفاد کی بھی محافظ ثابت ہوگی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302780047

WAM/Urdu