دبئی میں پہلی ششماہی کے دوران 14,737 نئے کاروباری لائسنس جاری کئے گئے


دبئی، 17 اگست، 2019 (وام) ۔۔ دبئی کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ کے بزنس رجسٹریشن اینڈ لائسنسنگ، BRL نے 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران 14,737نئے کاروباری لائسنس جاری کیے جو امارات کی پائیدار کاروباری ترقی کےعکاس ہیں.

 

نئے جاری کئے گئے لائسنسوں میں 52 فیصد (7,648) کمرشل، 45 فیصد (6,722) پروفیشنل، دو فیصد (262) ٹورزم اور ایک فیصد (105) انڈسٹری سے متعلق تھے.

 

ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم "بزنس میپ" جو دبئی کے معاشی ماحول کی عکاسی کرتے ہوئے ہر لائسنس کی کیٹیگری کے بارے میں اہم اعداد و شمار مہیا کرکے ان کی تعداد اور تقسیم فراہم کرتا ہے نے بتایا ہے کہ پہلی ششماہی کے دوران روزانہ 81 کاروباری لائسنس جاری کیے گئے .

 

2019 کی پہلی ششماہی کے دوران متعدد معاشی شعبوں میں دبئی کی مسابقت اور بڑھتے ہوئے مواقع سے زیادہ کاروبار اور سرمایہ کاروں نے فائدہ اٹھایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تجارتی نام کے تحفظات کی تعداد 22,456 تک جبکہ ابتدائی منظوری کی تعداد 17,798تک پہنچ گئی۔ اسی طرح لائسنس ترمیمی لین دین کی تعداد 16,084تک پہنچ گئی.

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران لائسنس کی تجدید کے لین دین کی تعداد 73,404 اور ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے آٹو تجدید سے متعلق لین دین کی تعداد 34,250 (47 فیصد) رہی جبکہ بی آر ایل نے اسی دوران 1,149فوری لائسنس جاری کیے.

 

2019 کی پہلی ششماہی کے دوران سب سے زیادہ نئے لائسنس بر دبئی کے علاقے کو جاری کئے گئے جنکی تعداد (7,584) رہی۔ اس کے بعد دائرہ کو(7,135) اور حاطہ کو (18) لائسنس جاری کئے گئے۔ سب سے زیادہ لائسنس والے خطوں میں برج خلیفہ، الغرہود ، پورٹ سعید، الفاہدی، البرشہ 1، دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر 1 ، المرار، الخوبیسی، نائف اور اود میتھہ شامل ہیں.

 

2019کی پہلی ششماہی کے دوران جاری کردہ لائسنسوں کی کل تعداد میں سے 7,392محدود ذمے داری کی کمپنیوں کے لئے، 3,883واحد ملکیتی کمپنیوں کے لئے اور 2,686 سول کمپنیوں کے لئے تھے.

 

بزنس میپ نے بتایا ہے کہ 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران جاری کردہ لائسنسوں میں سے 88 فیصد نئے کاروباری مالکان کو جاری کئے گئے ہیں۔ خواتین نے نئے کاروباری مالکان میں اپنا حصہ بڑھا کر 12 فیصد کردیا ہے جو تمام کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لئے ایک مثالی لانچ پیڈ کی حیثیت سے دبئی کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ نئے لائسنس حاصل کرنے والوں میں پہلے 10 ملکوں میں بھارتی، بنگلہ دیشی، پاکستانی، مصری، برطانوی، سعودی، اردنی، چینی، فلپائنی اور سوڈانی شامل ہیں .

 

بزنس میپ ہر لائسنس کی کیٹیگری کے بارے میں اہم اعداد و شمار فراہم کرکے ان کی تعداد اور تقسیم کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے رجحانات کو ماہانہ بنیادوں پر دبئی میں معاشی حقائق کی عکاسی کرتا ہے.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302780314

WAM/Urdu