پہلی ششماہی کے دوران دبئی میں قیام کرنے والے سیاحوں کی تعداد  8.36ملین تک پہنچ گئی


دبئی، 17 اگست، 2019 (وام) ۔۔ دبئی کے محکمہ سیاحت و تجارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے پہلے چھ ماہ (جنوری تا جون) کے دوران دبئی میں رات کو قیام کرنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 8.36 ملین رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تین فیصد زائد ہے.

 

نئے اعداد و شمار سے 2020 کے دوران اقتصادی تنوع کا ایک کلیدی محرک اور جی ڈی پی میں تیزی لانے کے قابل اعتماد ذریعے کی حیثیت سے دبئی کے سیاحت کے شعبے کی مستقل مضبوطی کو تقویت ملی ہے.

 

دبئی ٹورازم کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری نے کہا کہ سیاحت دبئی کی متنوع معاشی نمو کا ایک سنگ بنیاد ہے اور ہم اسکی کامیابی کا اندازہ اس بات سے کرتے ہیں کہ کتنے لوگوں نے اس شہر کی سیر اور سیاحت کی جس کا خواب متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دیکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پہلی ششماہی کے نتائج خاصے حوصلہ افزا ہیں.

 

جیو پولیٹیکل اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ائیرٹریفک اور نشست کی گنجائش کے شدید چیلنجوں کے باوجود بھارت ایک مرتبہ پھر 997,000 سیاحوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی زیرقیادت عالمی مہم BeMyGuest # اس تعداد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ صرف چند ہفتوں میں 160 ملین سے زائد لوگوں نے اس مہم کو دیکھ کر سابقہ سارے ریکارڈ توڑ دیئے ۔ اسی طرح بھارتی فیمیلز اور بچوں کی تعداد بڑھ 10فیصد کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 24فیصد سے 34فیصد ہوگئی جس کا جی ڈی پی پر براہ راست اثر ہوتا ہے.

 

اسی طرح سعودی عرب پہلے چھ ماہ کے دوران دو فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 755,000 سیاحوں کے ساتھ دوسرےنمبر پر رہا ۔ سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد میں صرف عید کی چھٹیوں کے دوران 4.9 فیصد قابل ذکر اضافہ ہوا .

 

بریگزٹ کے باعث بڑھتے ہوئے سیاسی اور معاشی ہنگاموں، ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوتے پاونڈ اور تمام تر مشکلات کے باوجود برطانیہ 586,000 سیاحوں کے ساتھ اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ صارفین کے تبدیل ہوتے حالات اور جزبات کے باوجود دبئی نے جوڑوں کیلئے پسندیدہ ترین مقام کا درجہ برقرار رکھا ہے۔ اس تعداد میں 56 فیصد حصہ جوڑوں کا جبکہ 20 فیصد حصہ فیمیلز کا ہے.

 

جنوری سے جون 2019 تک دبئی آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد 501,000 رہی جو سالانہ 11 فیصد اضافہ کا اضافہ ہے۔ اسی طرح عمان کے سیاحوں کی تعداد 28 فیصد اضافے کے ساتھ 499,000 تک پہنچ گئی اور پہلے پانچ پوزیشن میں شامل ہوگیا۔ ویزا آن ارائیول کی بدولت روسی سیاحوں کی تعداد پہلی ششماہی میں بڑھ کر 375,000 ہوگئی .

 

اسی طرح امریکہ 329,000 سیاحوں کے ساتھ ساتویں ، جرمنی پانچ فیصد اضافے اور 316,000سیاحوں کے ساتھ آٹھویں اور پاکستان تین فیصد اضافے اور 253,000سیاحوں کےس ساتھ نویں پوزیشن پر رہے۔ فلپائن تین درجے بہتری اور 216,000سیاحوں کے ساتھ دسویں پوزیشن پر پہنچ گیا.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302780307

WAM/Urdu