پوپ فرانسس کے متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم کا پریمیئرکل ہوگا


ابوظہبی ، 4 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ نیشنل جیوگرافک ابو ظہبی نے بدھ کے روز کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کے فروری 2019 میں ابوظہبی کے تین روزہ تاریخی دورے کو اجاگر کرنے کے لئے "امن وزٹ" کے عنوان سے تازہ ترین دستاویزی فلم کا اعلان کیا ہے.

 

یہ دستاویزی فلم جس کا پریمیئرکل پانچ ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوگا ، پوپ کے خلیجی خطے کے پہلے دورے پر مشتمل ہے۔ اس میں پوپ کے سفر کوتین حصوں، غیر معمولی اہمیت کے واقعات ، اور ملاقاتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پوپ کے سفر کے حوالے سے فلم میں مقامی شہریوں اور حکومتی نمائندوں کے خیالات کو بھی پیش کیا گیا ہے جس میں رواداری اقدار کے حوالے سے شہرت یافتہ متحدہ عرب امارات کے لئے اس دورہ کی اہمیت بیان کی گئی ہے.

 

دستاویزی فلم کے پہلے حصے میں متحدہ عرب امارات اور ویٹی کن سٹی کے مابین ابتدائی رابطے دکھائے گئے ہیں ، یہاں تک کہ پوپ فرانسس ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی دورہ ابوظہبی کی دعوت کو قبول کرتے ہیں.

 

دوسرا حصہ خصوصی طور پر پوپ فرانسس کے دورہ ابوظہبی کے حوالے سے ہے ، جہاں انہوں نے الازہر کے امام اور مسلم علماکونسل کے چیئرمین ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات کی ، جس کے نتیجہ میں انسانی بھائی چارے کے معاہدہ پر دستخط ہوئے، انسانی بھائی چارے کی دستاویز ، دنیا بھر کے لوگوں پر بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے لئے متحد ہونے پر زور دیتی ہے.

 

دستاویزی فلم کے آخری حصے میں پوپ کو زاید اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں دنیا بھر سے جمع ہونے والے ایک لاکھ سے زیادہ شرکاءسے خطاب کرتے دکھایا گیا ہے جہاں پوپ نے سب سے یہ دعا مانگنے کے لئے کہا کہ "جو بیج بویا گیا ہے وہ مستقبل میں امن کے ثمرات پائے ۔"

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302783857

WAM/Urdu