اماراتی بینکوں کے سیونگ اکاونٹس کا حجم 165 ارب 80کروڑ درہم ہوگیا


ابوظہبی ، 4 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بینکوں کے بچت اکاؤنٹس کا بیلنس سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سال دوہزار اٹھارہ کے اختتام کے ایک سوباون ارب درہم میں نوفیصد یعنی تیرہ ارب اسی کروڑ درہم اضافے سے ریکارڈ ایک سو پینسٹھ ارب اسی کروڑدرہم تک پہنچ گیا ہے.

 

جولائی دوہزار انیس کے اختتام پر متحدہ عرب امارات کے بینکوں کے کل ذخائر کی مالیت 1.446ٹریلین درہم رہی جس میں سیونگز اکاونٹس کی مالیت گیارہ عشاریہ چار فیصد ہے.

 

سی بی یو اے ای کے اعدادوشمار کے مطابق، جولائی کے اختتام پر یواے ای درہم میں سیونگز کل سیونگ کا ساٹھ فیصد یعنی ایک سو چالیس ارب ستر کروڑ درہم جبکہ غیر ملکی کرنسی کی صورت میں پچیس ارب دس کروڑ درہم رہی.

 

مئی کے مہینے میں سیونگزمیں آٹھ ارب چالیس کروڑ درہم کا بلند ترین اضافہ ہوا جبکہ پہلی سہ ماہی میں چار ارب درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

 

جولائی کے اختتام پرمتحدہ عرب امارات کے قومی بینکوں نے سیونگز کا سب سے بڑا حصہ یعنی ایک سو انچاس ارب ساٹھ کروڑ درہم حاصل کیا جو ایک سو اکتیس ارب ستائیس کروڑ درہم اور اٹھارہ ارب تیس کروڑ غیر ملکی کرنسی کی شکل میں تھا.

 

سال کے آغاز سے جولائی تک متحدہ عرب امارات میں قائم غیر ملکی بینکوں کی بچت سولہ ارب تیس کروڑ درہم تک پہنچ گئی.

 

ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302783917

WAM/Urdu