دو اماراتیوں نے اے ایف سی کی مبصرممبرشپ حاصل کرلی


ابوظبی، 4 ستمبر، 2019 (وام) ۔۔ دو اماراتیوں کو حال ہی میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی مبصر رکنیت مل گئی ہے جس سے اے ایف سی میں اماراتی مبصرین کی تعداد چار ہوگئی ہے.

 

متحدہ عرب امارات پرو لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلوں میں پہلے سے مبصر کا درجہ رکھنے والے ناصر عبد اللہ العبیدلی اور ولید طاہر البلوشی نے حال ہی میں بحرین میں اے ایف سی کے زیر اہتمام مبصرین کے امتحانات پاس کیے ہیں.

 

ان کی کامیابی متحدہ عرب امارات کے پرو لیگ کی جانب سے قومی کیڈر کو ملک کی نمائندگی کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہل بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا ثبوت ہے.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302784031

WAM/Urdu