ابوظبی کامیابی سے کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کررہا ہے: نھیان بن زاید


ابوظبی، 8 ستمبر، 2019 (وام) ۔۔ زاید بن سلطان آل نھیان فلاحی اور انسانی امداد فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور ابو ظبی سپورٹس کونسل کے صدر شیخ نھیان بن زاید آل نھیان نے ابوظبی میں ہونے والے Ultimate Fighting Championship, UFC کی مخلوط مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو سراہا ہے .

انہوں نے ابو ظبی کو عالمی سطح پر کھیلوں کا مرکز بنانے اور کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لئے مطلوبہ انفراسٹرکچر فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قومی قیادت کی بھی تعریف کی.

شیخ نھیان نے کہا کہ ابوظبی بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کا خواہشمند ہے ۔ اس سے نہ صرف عوام کے تمام کھیلوں کو دیکھنے کی خواہش پوری ہوگی بلکہ اس سے ابوظبی کی عالمی سیاحت کیلئے ایک پرکشش مقام کے طور پر حیثیت بھی مزید مضبوط ہوگی.

مخلوط مارشل آرٹس کا کھیل پوری دنیا خصوصا مشرق وسطی میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ Ultimate Fighting Championship, UFC کی میزبانی سے آنے والے سالوں کے دوران اس قسم کے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کیلئے ابوظبی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی.

شیخ نھیان نے روسی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف کو ابوظبی میں کامیابی پر مبارکباد دی.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302784838

WAM/Urdu