ولولے سے بھرپورشائقین کی وجہ سے پائریئر کو شکست دینے میں کامیاب رہا، خبیب نورماگومیدوف 


ابوظہبی ، 8 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹسٹ خبیب نورماگومیدوف نے کہا کہ انہیں عرب امارات اور مشرق وسطی میں ہونے والی الٹی میٹ فائٹنگ چیمپین شپ، یو ایف سی کے پہلے مقابلے میں کامیابی کی توقع نہیں تھی.

انہوں نے کہا کہ یاس آئی لینڈ کے ایرینا میں جوش اور ولولے سے بھرپور ماحول نے انھیں تیسرے مرحلے میں اپنے امریکی حریف ڈسٹن پائریئرکوشکست دینے کامیاب کیا.

ابوظہبی میں آج پریس کو اپنے بیان دیتے ہوئے لائٹ ویٹ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن نورماگومیدوف نے کہا کہ وہ اپنی اس جیت کو اپنے والد ، بھائیوں ، دوستوں اور چاہنے والوں کے نام کرتے ہیں، اور انہیں شائقین کے سامنے مقابلے پرفخر ہے۔ ابوظہبی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک جو ان کا پسندیدہ شہر ہے.

اپنے حریف کھلاڑی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈسٹن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ کوئی آسان حریف نہیں تھا۔ میں انہیں اس طرح کی کارکردگی پرمبارکباد دیتا ہوں.

پائریئر کاکہنا تھاکہ ’’نورماگومیدوف نے سخت مقابلہ کیا اور ایک سخت حریف ثابت ہوئے یہ تجربہ ایک سبق ہے جسے میں اپنے پورے کیریئر میں نہیں بھولوں گا۔ "

محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی کی جانب سے اپریل میں انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے ساتھ پانچ سالہ شراکت پردستخط کے بعد سے یو ایف سی کے مقابلے پہلی بار منعقد ہورہے ہیں.

ڈی سی ٹی ابو ظہبی میں سیاحت ، مارکیٹنگ اور مواصلات ڈویژن کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹرعلی حسن الشیبہ نے کہا کہ ابوظہبی چیلنج ویک کے ابتدائی ایڈیشن کی کامیابی سے امارات کو مستقبل میں فائدہ ہوگا.

انہوں نے مزید کہاکہ’’ یو ایف سی کے ساتھ پانچ سالہ شراکت ابوظہبی کے ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے،جس میں نہ صرف کھیلوں کے ایونٹس بلکہ بہت سی ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔مکسڈ مارشل آرٹ ایونٹ دنیا بھرکے شائقین کو راغب کرے گاجس سے یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔‘‘ ترجمہ۔تنویر ملک.

http://wam.ae/en/details/1395302784821

WAM/Urdu