دبئی  ورلڈ میرین کانفرنس 2020 کی میزبانی کرے گا


دبئی ، 9 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔دبئی موسم خزاں میں میرین انڈسٹری ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی کونسل، ICOMIA ورلڈ میرین کانفرنس 2020 کی میزبانی کرے گا۔ یہ اس بین الاقوامی کانفرنس کی مشرق وسطی میں پہلی میزبانی ہوگی .

 

بولی جیتنے پر متحدہ عرب امارات کی میرین برادری نے مشرق وسطی میں سمندری صنعت کی سب سے متحرک مارکیٹ کی حیثیت سے اس ملک کی پوزیشن کی تصدیق کی ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں 35 چھوٹی لنگرگاہیں ہیں جن میں سے 15دبئی کے ساحلی خطوں اور واٹر فرنٹ ہیں.

 

ایکسپو 2020 کے میزبان شہر کی حیثیت سے اس خطے کا تسلیم شدہ لنگر گاہوں کا مرکز دبئی عالمی ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے دنیا کے تفریحی بحری جہاز اور یاٹنگ کے شوقین افراد کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے.

 

ڈی پی ورلڈ متحدہ عرب امارات ریجن کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر محمد العلم نے ICOMIA ایونٹ کے لئے کامیاب بولی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے متحدہ عرب امارات اور دبئی کے مرینہ اور یاٹ انڈسٹری کیلئے مرکز ہونے کا اعتراف قرار دیا ہے .

 

تین روزہ ICOMIA ورلڈ میرینز کانفرنس میں سمندری مصنوعات کی ترقی اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔ یہ ایونٹ مشرق کو مغرب اور شمال کو جنوب سے مربوط کرے گا جس سے خطے کی سمندری صنعت کو ترقی یافتہ اور روایتی کشتی منڈیوں کے ساتھ مہارت، جدت اور ٹیکنالوجی کے اشتراک کا موقع ملے گا.

 

پی اینڈ او میرینز کے سی ای اورراسینہ کے چیئرمین محمد المنائی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی تمام لنگرگاہوں کے ساتھ پی اینڈ او کو ICOMIA ورلڈ میرینز کانفرنس کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل کرنے پر بہت فخر ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کی میرین ایسوسی ایشن کے لئے بہترین موقع ہے .

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302785194

WAM/Urdu