حکومت نے دوسری سہہ ماہی میں 4ء1 ارب درہم کی مالی معاونت فراہم کی


ابوظہبی ، 9 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ اہل اماراتی باشندوں کو رواں سال کی دوسری سہہ ماہی کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے وزارت سماجی ترقی نے مجموعی طور پر 1 ارب 42 کروڑ درہم کی مالی معاونت فراہم کی ۔ مالی معاونت کا یہ عمل عرب امارات کے ویژن 2021 کے مطابق قومی ایجنڈے کا حصہ ہے جوکہ عرب امارات کی منفرد ثقافتی ، سماجی روایت کا حصہ ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو باہم مربوط رکھا جاسکے – وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی معاونت کی یہ رقم مجموعی وفاقی اخراجات جوکہ 24 ارب 4 کروڑ درہم ہیں کا 6 فیصد ہے ۔ حکومت کی یہ مالی معاونت سماجی تعاون ، اشیاء پر سبسڈی ، براہ راست نقد معاونت ، پرعزم لوگوں کو سپورٹ ، شادی گرانٹس اور دیگر خاندانی سروسز کی مد میں فراہم کی جاتی ہے – ترجمہ ۔ تنویرملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302785188

WAM/Urdu