ادنوک ڈسٹری بیوشن کا بورڈ عبوری ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کرے گا


ابوظہبی ، 9 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ ادنوک ڈسٹری بیوشن کے اعلان کے مطابق اسکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 29 ستمبر 2019ء کو ہوگا جس میں سال 2019ء ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کے طریقہ کار کو طے کیا جائے گا ۔ اس امر کا اعلان ابوظہبی سکیورٹیز ایکسچینج اے ڈی ایکس کی طرف سے ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کیا گیا ہے – اپریل 2019ء میں اس کمپنی کے شیئرہولڈرز نے نئی ڈیوڈنڈ پالیسی کو منظور کیا تھا جس کے مطابق سال 2019ء کیلئے 39ء2 ارب درہم تقریبا 650 ملین ڈالر ڈیوڈنڈ منظور کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ سال 2018 سے 63 فیصد زائد تھا اور فی حصص 1910ء0 فیصد تھا ۔ مالی سال 2020ء کیلئے ڈیوڈنڈ 57ء2 ارب درہم یعنی 700 ملین ڈالر ہوگا کہ کہ فی حصص 2057ء0 فیصد اور 2018ء کی نسبت 75 فیصد زائد ہوگا – ڈیوڈنڈ کا ہر کیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صوابدیدی منظور پر منحصر ہوتا ہے ، کمپنی اعلان کے مطابق نصف ڈیوڈنڈ ہر متعلقہ سال کے اکتوبر میں اور باقی آئیندہ سال کے اپریل میں ملا کرے گا – ترجمہ۔ تنویرملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302785170

WAM/Urdu