محمد بن زاید سے سعودی وزیر توانائی کی ملاقات

  • محمد بن زايد و وزير الطاقة السعودي يبحثان علاقات التعاون بين البلدين
  • محمد بن زايد و وزير الطاقة السعودي يبحثان علاقات التعاون بين البلدين
  • محمد بن زايد و وزير الطاقة السعودي يبحثان علاقات التعاون بين البلدين
  • محمد بن زايد و وزير الطاقة السعودي يبحثان علاقات التعاون بين البلدين

ابوظبی، 9 ستمبر، 2019 (وام) ۔۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ملاقات کی ۔ سعودی وزیر توانائی ورلڈ انرجی کانگریس میں شرکت کے لئے اسوقت متحدہ عرب امارات میں ہیں.

شیخ محمد نے شہزادہ عبد العزیز کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی طرف سے انکی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور نئے عہدے پر کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

شیخ محمد نے کہا کہ عالمی توانائی کانگریس توانائی کے اہم شعبے کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے نئےآئیڈیاز اور اقدامات اور عالمی توانائی کی صنعت کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریگی.

شیخ سرور بن محمد آل نھیان، زاید بن سلطان آل نھیان فلاحی اور انسانی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ نھیان بن زاید آل نھیان،نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نھیان، ابو ظبی کے ولی عہد کے دیوان کے سربراہ شیخ حمید بن زاید آل نھیان، متحدہ عرب امارات میں سعودی سفیر ترکی بن عبد اللہ، شیوخ اور اعلی حکام بھی ملاقات میں شریک تھے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302785305

WAM/Urdu