وام فیچر : ابوظہبی چلڈرن لائبریری ، فروغ تخلیق کی منزل

ویڈیو تصویر

ابوطہبی ، 10 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے سب سے پرانی لینڈ مارک الحصن کلچرل فاؤنڈیشن میں واقع چلڈرن لائبریری اور تھیٹر نوجوانوں کیلئے دانش ، حصول علم ، تخلیق اور ثقافتہ و سماجی شعور اجاگر کرنے کا مرکز ہے جہاں مسرت و شعور اکھٹے پروان چڑھتے ہیں – سوا پانچ ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا یہ مرکز ملک کی قیادت کے اس عزم اور ویژن کا عکاس ہے جو وہ متحدہ عرب امارات کے سرمائے کو عالمی ثقافتی مرکز میں بلند مقام دلانے کیلئے رکھتے ہیں ۔ یہ لائبریری مختلف سماجی مقامات کی حامل ہے جہاں بچوں اور انکے اہلخانہ کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے جبکہ دلچسپ انداز میں علم و دانش کے حصول کے ساتھ بچوں میں فنکارانہ صلاحتیں اجاگر کرنے اور تخلیقی ماحول دستیاب کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے – جدید ترین اشیاء اور سہولیات سے آراستہ اس لائبریری میں زیر تعلیم بچے اپنی تخلیق کاری کو خود ڈیزائن کرتے ہیں جبکہ ادب اور آرٹس میں گہرے تعلق کو بھی کھوجتے ہیں .

محکمہ ثاقفت و سیاحت کے انڈرسیکریٹری سیف سعید کا کہناہےکہ ابوظہبی چلڈرن لائبریری اینڈ تھیٹر کا قیام ابوظہبی کے ثقافتی کردار کو ادا کرنے میں اہم ثابت ہوگا ۔ یہ امارات کے ہنر اور صلاحیت کو فروغ دینے کے ساتھ مقامی آبادی کو اس سے روشناس کرانے مین بھی معاون ہوگا .

خطے کی یہ سب سے بڑی لائبریری تین منزلہ ہے جس میں سینکڑوں بچے اکھٹے مصروف ہوسکتے ہیں اور یہاں مختلف موضوعات پر مبنی 35 ہزار کتب رکھی گئی ہیں جن میں پرنٹ اور الیکٹرانک بکس بھی شامل ہیں ۔ اس میں کل گنجائش 75 ہزار کتب کی ہے جبکہ موجودہ کتب میں عربی ، انگریزی ، فرانسیسی اور دیگر زبانوں کی کتب اور کئی انسائیکلوپیڈیا شامل ہیں - اس لائبریری کی مینجر مشیل ھاکویل کا کہنا تھاکہ اس لائبریری مین تمام درکار سہولیات موجود ہیں جس میں پرنٹنگ سے لیکر ڈیجیٹل مواد شامل ہے ، اسکی عمارت کی ہر منزل کا ڈیزائن منفرد ہونے کے ساتھ عرب امارات کے وسعیع لینڈ سکیپ کا مظہر بھی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے والے بچوں اور طلباء کی ضروریات اور توقعات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے جبکہ انکے تجزیہ اور تجربے سے سہولیات میں بہتری کا عمل انجام دیا جاتا ہے – اس لائبریری میں ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ ، آرٹس ، حساب ، ادب ، سینما ، میوزک اور دیگر موضوعات سے متعلق متعدد سہولیات ، تخلیقی مواقع ، ورکشاپس ہوتی ہیں .

ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302785471

WAM/Urdu