امارات سفارتخانے کے تعاون سے واشنگٹن میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی واک

  • سفارة الدولة في واشنطن تدعم سباق "منظمة سوزان كومين الخيرية"
  • سفارة الدولة في واشنطن تدعم سباق "منظمة سوزان كومين الخيرية"

واشنگٹن، 11 ستمبر، 2019 (وام) ۔۔ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے تیسری بار Susan G. Komen سالانہ More Than a Pink Walk میں باضابطہ سپانسرکے طور پر حصہ لیا۔ واک میں چھاتی کے کینسر کے خلاف مہم کی حمایت میں ہزاروں افراد نے واک کی.

More Than a Pink Walk میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی شرکت طبی تحقیق کی تائید، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور امریکہ اور دنیا بھر میں سرکردہ تنظیموں کے ساتھ شراکت میں عوامی صحت کے عالمی نتائج کو آگے بڑھانے کے لئے متحدہ عرب امارات کی وسیع تر کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے.

واک میں ایک ٹیم کی شرکت کے علاوہ متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے عملے اور امریکہ میں اماراتی طلباء نے دوڑ کے شرکا کا خیرمقدم کیا تاکہ اماراتی ثقافت اور روایات کو اجاگر کیا جاسکے.

واشنگٹن ڈی سی میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن شائمہ قرقاش نے کہا کہ چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں تعاون فراہم کرنا متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے لئے اعزاز ہے.

انھوں نے کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس بیماری میں جان ہارنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے.

Susan G. Komen پنک واک چھاتی کے کینسر سے متعلق دنیا کا سب سے بڑا فنڈ ریزنگ اور تعلیمی ایونٹ ہے۔ اس کے تحت دنیا بھر میں 140 سے زیادہ ایونٹس میں ہر سال ایک ملین سے زیادہ لوگ شریک ہوتے ہیں۔ ریس سے ہونے والی آمدنی سوسن جی کومین فاؤنڈیشن کی چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ، علاج، تحقیق اور تربیت کے اقدامات اور صحت سے متعلقہ پروگراموں پر خرچ کی جاتی ہے.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302785737

WAM/Urdu