اماراتی کمپنیاں کولمبیا کے پہلے قابل تجدید توانائی کے ٹینڈر میں حصہ لیں،کولمبیئن نائب وزیر

ویڈیو تصویر

حاتم محمدسے ابوظہبی ، 11 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ کولمبیا کے نائب وزیر توانائی نے اماراتی فرمز سے کہا ہے کہ وہ ان ملک کے پہلے صاف توانائی منصوبے کی نیلامی میں حصہ لیں جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جارہاتھا.

ڈائیگو میسا نے امارات خبر ایجنسی وام کو بتایا کہ "میرے پاس قابل تجدید ذرائع کے پہلے ٹینڈر میں حصہ لینے کی خواہاں فرمزکا حتمی روسٹر نہیں ہے۔ تاہم اس فہرست میں نئے کھلاڑی موجود ہیں اور میں یہاں ابو ظہبی میں اماراتی فرمز کو اس میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہوں۔"

(بولی دہندگان کی) فہرست کا اجرا ہفتے کے آخر میں کیا گیا تھا اور مصدر جیسی اماراتی کمپنیوں کے نیلامی میں حصہ لینے کے بڑے امکانات موجود ہیں، جو 22 اکتوبر کو بند ہوجائے گی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " بولی کے نتائج کو کولمبیا کے فوٹو وولٹیکس مارکیٹ کو جنوبی امریکہ میں ایک اہم کردار کی حیثیت سے پیش کرنا چاہئے۔"

"قلیل مدتی ہدف کے مطابق دوہزار بائیس تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو1.5 گیگا واٹ تک پہنچایا جائے گا جس کی اس وقت استعداد صرف 80 میگاواٹ ہے۔"

"قابل تجدید توانائی کے پیداوار کنندہ یکم جنوری 2022 تک سپلائی کی فراہم کے ساتھ طے شدہ مقدار میں توانائی ترسیل کے پابند ہوں گے۔"

ہفتے کے آخر میں ، کولمبیا میں انرجی پلاننگ یونٹ نے پندرہ سالہ معاہدے کے لئے ٹینڈر کے لئے بولی دہندگان کی فہرست شائع کی جس کاممکنہ خریداروں کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے پیداوار کنندگان کے ساتھ موازنہ ہوگا .

کولمبیا کے عہدیدار نے تصدیق کی کہ وزیر برائے امور خارجہ وبین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کے رواں سال کے شروع میں دورہ کولمبیا کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات تیزی سے فروغ پارہے ہیں.

میسی نے کہا کہ "دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کیا جارہا ہے۔ ہم نے 2012 میں اپنا سفارت خانہ یہاں کھولا تھا اور اس کے بعد سے ہم نے امارات کی وزارت توانائی و صنعت اور مصدرکے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔"

"ہم ایک کھلی مارکیٹ ہیں اور ہم عرب امارات کے ساتھ توانائی (جیسے) تیل اور گیس کے شعبو ں سمیت دیہی ترقی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ مارچ میں کولمبیا کے شہر بوگوٹا میں عرب امارات کے سفارت خانہ کا افتتاح دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ "مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں تعلقات کو فروغ دینے کے بہت سارے مواقع میسر آئیں گے۔"

کولمبیا کے عہدیدار نے توانائی کے عالمی منظر نامے پر سپر پاورز کے مابین "خطرناک"تجارتی کشیدگی کے باعث محتاط امید کا اظہارکرتے ہوئے "توانائی کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے لئے عالمی تعاون پر زور دیا۔"

انہوں نے کہا کہ " امریکہ میں شیل آئل کا انقلاب برپا ہے۔ دو عالمی طاقتوں(امریکہ اور چین)کے درمیان تجارتی کشیدگی پائی جاتی ہے ۔اس شعبے میں بہت ساری ڈائنامیکس ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ قیمتیں اس وقت کچھ حد تک مستحکم ہیں ، جو "مارکیٹ کے کچھ کھلاڑیوں کے لئے فائدہ مند ہے۔"

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تیل کی طلب میں اضافہ ہوگا اور اگر قیمتوں میں اضافہ بھی ہوتا ہے توکم ازکم استحکام برقرار رہے گا.

ترجمہ۔تنویر ملک.

http://wam.ae/en/details/1395302785782

WAM/Urdu