عرب امارات کا اردن کی مقبوضہ وادی پر نتن ہایو کے اعلان کی شدید مذمت


ابوظہبی ، 11 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کی طرف سے الیکشن جیتنے کی مہم کیلئے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کیئے جانے کے اعلان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے – وزیرخارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نے کہاہےکہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ اعلان خطرناک کشیدگی پھیلانے کا باعث اور عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔ اس اعلان سے فلسطین کے مسئلہ کو پرامن حل کرنے کیلئے دنیا بھر میں کی جانے والی نوبل کوششوں کو ناکام بنانے کی حرکت کی گئی ہے ۔ عزت مآب نے کہاہےکہ دہائیوں سے جاری اس مسئلہ کے حل کی کوششوں کو اس اعلان کے ذریعے خطرات سے دوچار کرنے اور مسلمانوں و عربوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے – انہوں نے اس صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی سربراہ اجلاس بلوانے کیلئے سعودی عرب کی کال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے ہنگامی ایکشن پلان بنایا جائے ، اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان سے نمٹنا ایک مشترکا ذمہ داری ہے اور عالمی برادری کو بھی اس خطرناک صورتحال پر فوری ضروری ایکشن لینا چاہیئے –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

https://wam.ae/en/details/1395302785808

WAM/Urdu