دنیا کی تیزترین ہاف میراتھان کی 2020ء میں راس الخیمہ واپسی


راس الخیمہ ، 11 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ راس الخیمہ کی سیاحتی ترقیاتی اتھارٹی " ریکتدا " نے راس الخیمہ ہاف میراتھان کے 14ویں ایڈیشن کی المرجان جزیرہ میں 21 فروری 2020ء کو واپس آنے کا اعلان کردیا جس میں دنیا بھر سے پرفیشنل اور کھلاڑی اس تیزترین ہاف میراتھان ریس کیلئے اب سائن اپ ہوسکتے ہیں – مقبول ترین ہاف میراتھان میں دوڑ کی کئی کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جن میں ایلیٹ رنرز ، کلب رنرز ، پرعزم (معذور) لوگوں کی دوڑ اور جونیئرز کی دوڑ شامل ہیں ۔

اس میں ریلے ریس کی نئی کیٹیگری بھی شامل کی جائے گی جس میں دو افراد کو باری باری مقررہ وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرنا ہوگا ۔ بچوں کیلئے ایک کلومیٹر کی فن رن کو فیملیز بھی دیکھ سکیں گی جس میں شریک بچے کے ساتھ والد یا والدہ کو اضافی خرچ پر آنے کی اجازت دی جائے گی – ریکتدا کے سی ای او ریکی فلپس نے کہاہےکہ راس الخیمہ ہاف میراتھان ایک دہائی سے زائد عرصہ سے عوام میں مقبول ترین ایونٹ رہی ہے ۔ مرجان کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اس میراتھان میں عالمی معیار کا ماحول فراہم ہوگا جس میں دنیا بھر سے آنے والے لوگ شامل ہوں گے ، یہ عالمی سیاحت ، لائف سٹائل میں راس الخیمہ کی ساکھ کا ثبوت ہے –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

https://wam.ae/en/details/1395302785802

WAM/Urdu