خلیفہ فاونڈیشن کی جانب سے سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد

  • "خليفة الإنسانية" تدشن المرحلة الأولى من إغاثة متضرري السيول في السودان
  • "خليفة الإنسانية" تدشن المرحلة الأولى من إغاثة متضرري السيول في السودان

ابو ظہبی ، 11 ستمبر ، 2019 (وام) ۔۔ خلیفہ بن زاید آل نھیان فاونڈیشن نے عرب امارات کی قیادت کی ہدایات کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سوڈانیوں کی مدد کے منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے فاونڈیشن کی امدادی سرگرمیاں سوڈانی عوام کی مدد اور سوڈان میں آنے والے سیلاب کے نقصانات کو کم کرنے کے متحدہ عرب امارات کے منصوبے کا حصہ ہیں.

فاونڈیشن کا خیرسگالی جذبے کے تحت یہ اقدام صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر عمل درآمد ہے ، جس کو، ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زید آل نھیان کی حمایت حاصل اور جس کی نگرانی نائب وزیر اعظم ، صدارتی امور کے وزیر اور فاونڈیشن کے صدر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان کررہے ہیں.

فاونڈیشن کی ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ تمام طریقہ کار مکمل ہوچکا ہے اور انہوں نے خرطوم ، الجزیرہ ، النیل الابیض اور سینارکے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خیموں کی تقسیم شروع کردی گئی ہے ، جس سے تیس ہزار سوڈانی خاندانوں نے فائدہ اٹھایا .

پہلے مرحلے میں الخرطوم کے باھاری ضلع میں الجیلی اور داراملی کے علاقے شامل تھے ، جہاں بے گھر ہونے والے افراد میں چار ہزار فوڈ پارسل اور چار سو خیمے تقسیم کیے گئے.

سوڈان میں نائب امدادی کمشنر ، ڈاکٹر محمد فضل اللہ ، نے سوڈان میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی متحدہ عرب امارات کی جانب سے مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاونڈیشن کے وفد کی آمد سے قدرتی آفت کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی.

الجیلی اور داراملی کے متاثرہ رہائشیوں نے عرب امارات اور فاونڈیشن کا اس مصیبت کے دوران ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا.

ترجمہ۔تنویر ملک.

https://wam.ae/en/details/1395302785827

WAM/Urdu