متحدہ عرب امارات کے صدر کی طرف سے بھارتی سفیر کیلئے اعزاز


ابوظبی، 11 ستمبر، 2019 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری کو زاید دوم کے اعزاز سے نوازا ہے۔ انھیں یہ اعزاز دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے اعتراف میں دیا گیا ہے.

امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے ابوظبی میں وزارت خارجہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران بھارتی سفیر کو یہ اعزاز پیش کیا.

شیخ عبداللہ نے متحدہ عرب امارات اور بھارت کے تعلقات کو فروغ دینے میں سفیر کے کردار کی تعریف کی اور انکی آئندہ کی ذمہ داریوں میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

بھارتی سفیر نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر ان کی دانشمندانہ پالیسی اور نمایاں کردار کی تعریف کی.

انہوں نے اپنے قیام کے دوران تعاون فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات کے حکومتی محکموں کا شکریہ ادا کیا جس سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملا.

ترجمہ: ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302785933

WAM/Urdu